منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان کی تقریب 23 مارچ بروز سوموار کو UGT تنظیم کے وسیع ہال میں منعقد ہو گی جو کہ La Rambla Nº 10 میں واقع ہے، تقریب میں کتالونیا کے صدر خوسے مونتیا Jose Montilla مہمانِ خصوصی ہونگے جبکہ اس کے علاوہ بارسلونا حکومت، کتالونیا حکومت، مقامی ہسپانوی تنظیمات اور مقامی پاکستانی تنظیمات کے نمائندگان شرکت کریں گے جن میں منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، نائب ناظم ویلفیئر چوہدری پرویز اختر، صدر یوتھ راجا عتیق الرحمان، سیکریٹری جنرل یوتھ احسن جاوید خان، پاکستان فیڈریشن کے صدر فیض اللہ ساہی، ادارہ ہم وطن کے ڈائریکٹر جاوید مغل، پاک پریس کلب کے صدر حافظ عبد الرزاق صادق، نائب صدر فیڈیشن چوہدری عامر سیال و دیگر شامل ہیں ۔

یوم قراردادِ پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں طلباءو طالبات منہاج القرآن بارسلونا تلاوتِ قرآن کریم اور اس کا کتالان میں ترجمہ کریں گے، ازاں بعد "میں کتالان ہوں" کے موضوع پر منہاج القرآن بارسلونا کا طالب علم مقامی زبان میں تقریر بھی کر ے گا۔اس کے علاوہ منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری، پاکستان فیڈریشن کے صدر و دیگر مقررین بھی خطاب کریں گے ۔

تمام پاکستانیوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے، تقریب کے آخر میں شرکاءکے لیے ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام ہو گا، واضح رہے کہ یہ پروگرام منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے پاکستان فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔


اعداد و شمار

Users
11
Articles
685
Articles View Hits
1686045

We have 54 guests and no members online

مفید روابط

bandera de Pakistánbandera de España

bandera de minhajbandera de cataluña

minhaj.org

نمازوں کے		اوقات