بلدیہ بارسلونا کے ادارہ برائے بین المذھبی امور کے تحت ہر سال عبادت گاہوں کے اوپن ڈور سیشن کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بارسلونا شہر میں موجود مختلف مذاھب کی عبادت گاہوں کے دروازے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے کھول دیے جاتے ہیں ۔
اس سال 17 نومبر بروز ہفتہ کو Jornada de Portes Obertesیعنی عبادت گاہوں کے کھلے دروازوں کا دن منایا جائے گا ،اس کے تحت بارسلونا میں موجود مسلمان، کیتھولک عیسائی، پروٹسنٹ عیسائی، یہوا کے گواہ عیسائی، ہندو اور بدھ مذھب کی عبادت گاہوں کو دن میں مخصوص اوقات کے لیے ہر خاص و عام کے لیے کھول دیا جائے گا ، اس دوران ہر وہ بندہ اس جگہ کا دورہ کر سکے گا جو کسی مذہب کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتاہو۔
مسلمان کیمونٹی کی جانب سے اس پروگرام میں اسلامک کونسل آف کتالونیا، منہاج القرآن بارسلونااور اسلامک سنٹر القائم بارسلونا حصہ لے رہے ہیں ۔
C / Erasme de Janer, 9 میں واقع منہاج القرآن بارسلونا کا نیا مرکز دن 4 بجے سے 5 بجے تک کھلا رہی، اس دوران آپ اپنے ہسپانوی دوستوں کو اپنے ہمراہ لا سکتے ہیں ، مرکز میں موجود لوگ انہیں اسلام کا مختصر تعارف کروائیں گے ۔
بلدیہ بارسلونا کی ویب سائٹ پر دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کے اوقات دیکھے جا سکتے ہیں۔ Centre Inter-Religiòs de Barcelona






