Badalona

  • صدر منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین) محترمہ سعیدہ بیگم کے شوہر حاجی محمد سرور طاہر انتقال کر گئے

    منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین)کی صدر محترمہ سعیدہ بیگم کے شوہر اور منہاج نعت کونسل سپین کی انچارج محترمہ طیبہ سرور کے والد محترم حاجی محمد سرور طاہر 19 مارچ 2015ء کو رضائے الٰہی سے بادالونا (سپین) میں انتقال کر گئے۔ان کی وفات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور منہاج ویمن لیگ سپین کے جملہ عہدیداران نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور 25 مارچ کو سانتا کولوما (سپین) میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مرحوم کی تدفین ضلع گجرات کے قریب واقع ان کے آبائی گاؤں شادیوال میں 29 مارچ 2015ء بروز اتوار اداء کی جائے گی۔ مرحوم کے گھر والوں کی طرف سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

  • منہاج القرآن سپین نے نماز عید کا حتمی شیڈول جاری کر دیا، بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور لوگرونیو میں بڑے اجتماعات ہونگے

    بارسلونا میں نماز عید کا مرکزی اجتماع اسپورٹس ہال میں جبکہ بادالونا میں سکول گراؤنڈ میں منعقد ہو گا

    منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیمات نے نماز عید الفطر 2014ء کا حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور لوگرونیو میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہو نگے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم میڈیا محمد وقاص راجہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ دنوں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج القرآن لوگرونیو کی نتظیمات کے اجلاس میں نماز عید کے اجتماعات کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نماز عیدین کے اوقات کار حسب ذیل ہونگے:

    منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے نماز کے لیے آنے والے تمام احباب سے التماس کی ہے کہ وہ باوضو تشریف لائیں اور نماز عید کی حتمی تاریخ کی تصدیق کے لیے اتوار کی شام اپنی مقامی مساجد سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کریں یا منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج کو وزٹ کریں۔

    رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین