منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام بارسلونا، سپین میں تاریخی میلاد کانفرنس کا انعقاد
- Details
- Published on Monday, 30 January 2012 23:03
بارسلونا (سپین) میں خواتین کا اتنا بڑا پروگرام اس سے پہلے کبھی منعقد نہیں ہوا، شرکاء کے تاثرات
بذریعہ قرعہ اندازی 2عمرہ کوپن بھی دیے گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذیلی شعبہ منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام 29جنوری 2012ء بروز اتوار اسپورٹس ہال Can Ricartبارسلونا، سپین میں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بارسلونا اور گردونواح سے سینکڑوں دخترانِ اسلام نے شرکت کی ۔ پاکستانی خواتین کے علاوہ مراکشی اور دیگر اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والی مسلمان بہنوں نے بھی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا، سلسلہ نعت خوانی میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی طالبات اور منہاج ویمن لیگ کی بہنوں نے آقاء دوجہاں ﷺ کی بارگاہ اقدس میں دف کے ساتھ عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی طرف سے میلاد النبی ﷺ کے عنوان سے ایک مکالمہ بھی پیش کیا گیا جس میں محترمہ آمنہ رشید اور محترمہ جویریہ طفیل نے حصہ لیا ۔ تقریب میں نقابت کے فرائض منہاج ویمن لیگ سپین کی صدر محترمہ صفیہ شبیر اور ناظمہ محترمہ ظل ہماء نے سر انجام دیے ۔
محترمہ مسرت بشیر (لندن، برطانیہ) نے اپنے خطاب میں خواتین کو میلاد مصطفی ﷺ کی محافل کے انعقاد کے بارے شرعی احکامات بتائے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دین اسلام اور امت مسلمہ کے لیے تجدیدی خدمات پر روشنی ڈالی اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مقاصد اور اس کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے تحت جاری مختلف علمی، تدریسی اور فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں بھی بتایا ۔ امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے میلاد النبی ﷺ اور حضور نبی کریم ﷺ کی شان پر قرآن و حدیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی ۔ اس موقع پر پراجیکٹر سکرین کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے مختلف ویڈیو کلپز بھی دکھائے گئے اور منہاج نعت کونسل (لاہور، پاکستان) کی نعتیں بھی دکھائی گئیں ۔
محفل کے اختتامی حصہ میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2خواتین کو عمرہ ٹکٹ دینے کا اعلان بھی کیا گیا جس پراسپورٹس ہال تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بارگاہ مصطفوی میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی نے دنیا بھر کے مسلمانوں ، عالم اسلام، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کروائی ۔ آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا اور یہ تاریخی محفل اختتام پذیر ہوئی ۔
اس عظیم الشان تاریخی میلاد کانفرنس کی کامیابی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے منہاج ویمن لیگ سپین کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارک باد دی اور تقریب میں احسن انتظامات پر منہاج ویمن لیگ سپین کی صدر محترمہ صفیہ شبیر نے احسن جاوید (صدر منہاج یوتھ لیگ سپین) اور ان کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ اداء کیا ۔






















منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام سالانہ محفل بسلسلہ محرم الحرام
- Details
- Published on Saturday, 17 December 2011 23:40
منہاج ویمن لیگ سپین کے زیرِ اہتمام 27نومبر2011ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل بسلسلہ یومِ عاشو رکا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے دختران اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کے بعد منہاج چلڈرن لیگ کی حفصہ شبیر قادری نے مقامی زبان (کاتالان) میں شہادتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر تقریر کی اورمنہاج چلڈرن لیگ کے بچے اور بچیوں نے منقبت امام حسین رضی اللہ عنہ پیش کی۔
امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے فلسفہ وعظمت شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی جبکہ ٹی وی سکرین کے ذریعے شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات سے منتخب ویڈیو کلپ بھی دکھائے گئے۔
محفل آخر میں آقاء علیہ السلام پر درود و سلام پیش کیا گیا جس کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی نے خصوصی دعا کروائی اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔




منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام 5فروری کو بادالونا میں محفل میلاد النبیﷺ منعقد ہو گی
- Details
- Published on Thursday, 03 February 2011 23:51
منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام بادالونا میں میلاد النبی ﷺ کی محفل 5فروری بروز ہفتہ کو منعقد ہو گی ، محفل کا انعقاد C / Balmes, 37میں واقع Casa Cordoba میں کیا جائے گا ، سرکار دوعالم ﷺ کے جشن ولادت کی اس محفل کا آغاز 3بجے ہو گا اور 7بجے تک جاری رہے گی ، خواتین کو محفل میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

منہاج ویمن لیگ کے زیر اہتمام شہادت امام حسین کانفرنس 2جنوری کو منعقد ہو گی
- Details
- Published on Wednesday, 29 December 2010 00:28
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے شعبہ خواتین (منہاج ویمن لیگ سپینMWLسپین) کے زیرِ اہتمام شہادت امام حسین کانفرنس 2جنوری 2011بروز اتوار دن 1:30بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی ۔محفل میں امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی امام حسینؓ واقعہ کربلا پر روشنی ڈالیں گے ، اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ۔ منہاج ویمن لیگ سپین کی طرف سے بارسلونا اور گرد و نواح کی پاکستانی خواتین کو شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے ۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کیا
- Details
- Published on Tuesday, 15 June 2010 18:20
منہاج ویمن لیگ سپین کے زیرِ اہتمام 10جون بروز جمعرات دن 3بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بارسلونا اور قریبی علاقوں کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔
تلاوت و نعت رسول ﷺ سے محفل کاآغاز کیا گیا جس کے بعد منہاج ویمن لیگ سپین کے صدر محترمہ صفیہ شبیر نے بارسلونا اور ناظمہ نشرو اشاعت محترمہ صغریٰ انصر نے بادالونا کی تنظیمی کارکردگی سے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور شیخ زاہد فیاض کو آگاہ کیا۔منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین نے رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ( صدر منہاج سپریم کونسل) نے خواتین کے اجتماع سے عبادات کی ادائیگی اور تصوف کے موضوع پر خطاب کیا ۔MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے آغوش کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ کی مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اعزازی اسناد تقسیم کیں ۔
More Articles...
- منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
- منہاج ویمن لیگ سپین کے زیرِ اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ 21 فروری کو ہو گی
- منہاج ویمن لیگ بارسلونا (سپین) کے زیرِ اہتمام پیغام حسین (رض) کانفرنس
- بارسلونا میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام عیدالاضحیٰ کا خصوصی پروگرام
- منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر انتظام عید الفطر کی جماعت10 بجے جامع مسجد منہاج القرآن میں اداء کی جائے گی
- منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کے زیراہتمام جشن آزادی تقریب
- منہاج القرآن بارسلونا میں خواتین کے لیے ہسپانوی زبان کی کلاس کا آغاز
- خواتین کی جانب سےجامع مسجد منہاج القرآن لوگرونیو میں محفل میلاد النبی کا انعقاد۔
- جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں خواتین کی 15روزہ محفل
- منہاج ویمن لیگ کےزیرِ اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن میں شہادتِ امام حسین کےعنوان سےایک محفل کا انعقاد
- منہاج ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام خواتین کی 15 روزہ محفل ، خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت۔


