منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش کلاس کے طلبہ کی الوداعی پارٹی، اگلی کلاس 20اپریل کو شروع ہو گی

12اپریل بروز جمعرات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 2جنوری تا 11اپریل جاری رہنے والی سپانش کلاس کے طلبہ کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کلاس کے فارغ التحصیل طلبہ ، کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی ، کلاس کے سابق طالبعلم محمد زاہد، رضوان بیگ، صفی اللہ، پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء، ڈیلی دوست کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر احسان ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری ویلفیئر محمد اکرام اعوان ، فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری اور حاجی محمد افضل نے شرکت کی ۔ سپانش زبان کی آئندہ کلاس 20اپریل 2012کو شروع ہو گی جس کے لیے داخلہ بذریعہ قرعہ اندازی اُسی دن رات 9بجے ہو گا ۔

 

کلاس کے حتمی امتحان (ٹیسٹ) کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور درود و سلام سے کیا گیا ۔ اس کے بعد تمام طلبہ نے فرداً فرداً سہ ماہی کلاس کے بارے اپنی آراء و تبصرہ جات دیے ،جس میں انہوں نے بتایا کہ اس کلاس میں ان کو بہت اچھے انداز سے سپانش زبان سیکھنے کا موقع ملا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے ہے کہ یہاں سپانش زبان کو اردو زبان کے ذریعے سکھایا جاتا ہے، ہمیں کلاس میں نہ صرف سپانش سیکھنے کا موقع ملا ہے بلکہ جنرل نارلج میں اضافے کے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بارے بھی بہت سی معلومات ملی ہیں ، طلباء نے کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پوری ٹیم کا شکریہ اداء کیا جنہوں نے پاکستانی کیمونٹی کے فائدے کے لیے سپانش زبان کو اردو کے ذریعے سکھانے کا انتظام کیا ہے ۔ کلاس کے متعدد طلباء نے اپنی آراء میں اس بات کا اظہار کیا کہ اس سے پہلے بھی وہ مختلف سکولوں میں سپانش سیکھنے کی غرض سے جا چکے ہیں لیکن چونکہ وہاں کلاس ٹیچر سپانش زبان میں بولتے ہیں اس لیے سمجھ ہی نہیں آتی اور تین ماہ بعد محض حاضری کا سرٹیفیکیٹ دے کر فارغ کر دیا جاتا ہے ۔طلبہ کی آراء میں یہ بات بھی سننے کو ملی کہ وہ تحریک منہاج القرآن کے بارے بہت زیادہ منفی پراپگنڈے کا شکار تھے لیکن یہاں آ کر درست معلومات ملیں اور غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا ہے ۔ 

 

محمد نواز قادری (فنانس سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین) اور محمد اکرم اعوان (سیکریٹری فنانس منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین) نے اپنی گفتگو میں کلاس مکمل کرنے والے تمام طلباء کو مبارک باد دی ۔ انہوں نے طلباء کو منفی پراپگنڈے سے بچنے کے طریقے بتائے ، انہوں نے بتایا کہ حضور علیہ السلام کا فرمان ہے کہ کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ سنی سنائی بات بغیر تحقیق کے آگے پہنچا دے، لہٰذا جب بھی کسی کے بارے کوئی بات سنیں تو آگے پھیلانے کی بجائے اس کی تحقیق کی کوشش کرنی چاہیے ۔ 

 

شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز) اور ڈاکٹر قمر احسان ( چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست)نے طلباء کے نام اپنے پیغام میں سپانش زبان سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، انہوں نے بارسلونا کی پاکستانی کیمونٹی میں زبان نہ آنے کی وجہ سے ہونے والے بعض نقصانات کا ذکر بھی کیا ، انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ بطور مسلمان ہمیشہ اچھے کردار کا مظاہرہ کریں ۔

 

کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے اپنی گفتگو میں کلاس مکمل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارک باد دی اور ان کو تلقین کی کہ جتنی زبان سیکھی ہے اس کو کافی نہ سمجھیں بلکہ وہ سپانش زبان کے لیول کو مزید بہتر کرنے کے لیے اگلے لیولز میں داخلہ لیں اور سپانش کو اپنے کام کاج کے لیے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ترویج اسلام کا ذریعہ بھی بنائیں ۔ نوید احمد اندلسی نے طلباء سے کہا کہ وہ کلاس میں ملنے والی معلومات کو اپنے دوستوں تک بھی پہنچائیں، تحریک منہاج القرآن کا مطالعہ کریں اور اس بارے کسی غلط فہمی کی صورت میں فوری طور پر رابطہ کریں۔

 

پارٹی کے آخری حصہ میں تمام طلبہ میں منہاج سی ڈی سنٹر فیصل آباد کی طرف سے جاری کردہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی پر لکھا گیا کتابچہ (مجدد رواں صدی) بھی تقسیم کیا گیا ، خصوصی دعا کی گئی اور پارٹی اختتام پذیر ہوئی ۔ 

 IMG_4073.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4057.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4069.jpg


منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا

مرزا محمد اکرم بیگ ، نوید احمد اندلسی اور شفقت علی رضاء نے نئے طلباء کو خوش آمدید کہا

2جنوری 2012کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی 8ویں سہ ماہی کلاس کا آغاز ہوا جس میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلباء کی تعداد کے پیش نظر سابقہ کلاسوں کی طرح قرعہ اندازی کے ذریعے داخلہ کیا گیا ، یہ کلاس 30مارچ 2012تک جاری رہے گی ۔

2 جنوری 2012کو رات 9بجے سے قبل ہی 100سے زائد طلباء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچ گئے، داخلے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد نوید احمد اندلسی نے پروجیکٹر کے ذریعے تمام امید واروں کو کلاس کا مقصد اور قوائد و ضوابط بتائے جن میں کلاس میں وقت کی پابندی کرنا، بغیر کسی خاص وجہ کے چھٹی نہ کرنا اور دیگر قوائد شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ جو طالب علم ان قوائد پر پورا نہ اتر سکتا ہو وہ قرعہ اندازی میں حصہ نہ لے تاکہ کسی دوسرے کو موقعہ مل سکے اورانہوں نے تمام امیدواروں میں قرعہ اندازی کے فارم تقسیم کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے تمام طلباء کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ سپانش زبان کی کلاس گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے اور بالکل مفت ہے، انہوں نے بتایا کہ یہاں سپانش انتہائی آسان انداز اور اردوزبان کے ذریعے سکھائی جاتی ہے ۔معروف صحافی شفقت علی رضاء نے بھی تمام طلباء کو خوش آمدید کہا اور سپانش زبان سیکھنے کی ضرورت و اہمیت کو مختلف مثالوں کے ذریعے واضح کیا، انہوں نے طلباء کو بتایا کہ اس کلاس میں سپانش زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ کاتالونیا اور سپین کے قوانین ، اسلامی تاریخ اور پاکستان کے حالات حاضرہ کے بارے بھی گفتگو کی جاتی ہے جس سے کلاس کا ماحول بہت دل چسپ رہتا ہے ۔
تقسیم کردہ فارمز کو اکٹھا کرنے کے بعد قرعہ اندازی ہوئی ،جن طلباء کے نام نکلے ان کو مبارک باد دی گئی ، اور مختصر وقفے کے بعد کلاس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔
یاد رہے کہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی کلاس 2009سے جاری ہے جو کہ عام طور پر تین ماہ پر مشتمل ہوتی ہے، اردو زبان کے ذریعے سپانش زبان سکھانے کی وجہ سے اس کلاس کو بارسلونا میں بہت مقبولیت حاصل ہے اور ہر دفعہ قرعہ اندازی کے ذریعے طلباء کو داخل کرنا پڑتا ہے۔ کلاس کے قوائد و ضوابط کے تحت ہفتہ میں 5دن کلاس ہوتی ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دن چھٹی ہوتی ہے اس کے علاوہ کسی بھی دن چھٹی نہیں کی جاتی چاہے وہ سپین یا پاکستان میں چھٹی یا تہوار کا دن ہو۔کلاس میں طلباء کو نہ صرف سپانش زبان سکھائی جاتی ہے بلکہ کاتالونیا اور سپین کے قوانین او ر تاریخ کے بارے بھی بتایا جاتا ہے اس کے علاوہ طلباء کو مختلف تفریحی جگہوں پر سیر کے لیے بھی لیجایا جاتا ہے ۔


Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1679.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1703.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1714.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo


منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش کلاس کے طلبہ کی الوداعی پارٹی ، اگلی کلاس 2جنوری کو شروع ہو گی

گزشتہ دونوں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ستمبر تا نومبر 2011جاری رہنے والی سپانش کلاس کے طلبہ کے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کلاس کے فارغ التحصیل طلبہ، کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی، کلاس کے سابق طالبعلم حافظ محمد عمران، معروف صحافی شفقت علی رضاء، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری ویلفیئر محمد اکرام اعوان اور فنانس سیکریٹری محمد نواز قادری نے شرکت کی ۔ سپانش زبان کی اگلی کلاس 2 جنوری 2012 کو شروع ہو گی جس کے لیے داخلہ اُسی دن رات 9 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہو گا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد عمران اور محمد تنظیر نے حاصل کی۔ اس کے بعد تمام طلبہ نے فرداً فرداً کلاس کے بارے اپنی آراء دیں جس میں انہوں نے بتایا کہ اس کلاس میں ان کو بہت اچھے انداز سے سپانش سیکھنے کا موقع ملا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں سپانش کو اردو زبان کے ذریعے سکھایا جاتا ہے ۔ کلاس کے طالب علم محمد فرحان نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کلاس میں نہ صرف سپانش سیکھنے کا موقع ملا ہے بلکہ جنرل نارلج میں اضافے کے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بارے بھی بہت سی معلومات ملی ہیں ۔ ظفر محمود ستی نے اپنی رائے دیتے ہوئے کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پوری ٹیم کا شکریہ اداء کیا جنہوں نے پاکستانی کیمونٹی کے فائدے کے لیے سپانش زبان کو اردو کے ذریعے سکھانے کا انتظام کیا ہے اور بتایا کہ منہاج القرآن کی تنظیمات بیرون ملک اور پاکستان کے اندر بہت اچھے انداز سے کام کر رہی ہیں ۔ کلاس کے متعدد طلباء نے اپنی آراء میں اس بات کا اظہار کیا کہ اس سے پہلے بھی وہ مختلف سکولوں میں سپانش سیکھنے کی غرض سے جا چکے ہیں لیکن چونکہ وہاں کلاس ٹیچر سپانش زبان میں بولتے ہیں اس لیے سمجھ ہی نہیں آتی اور تین ماہ بعد محض حاضری کا سرٹیفیکیٹ دے کر فارغ کر دیا جاتا ہے ۔طلبہ کی آراء میں یہ بات بھی سننے کو ملی کہ وہ تحریک منہاج القرآن کے بارے بہت زیادہ منفی پراپگنڈے کا شکار تھے لیکن یہاں آ کر درست معلومات ملیں، بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا اور معلوم ہوا کہ تحریک منہاج القرآن بہت اچھے انداز سے دین اسلام کی سر بلندی کے لیے دنیا بھر میں کام کر رہی ہے ۔

محمد نواز قادری (فنانس سیکریٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین) نے اپنی گفتگو میں کلاس کے طلبہ کو نماز پنجگانہ کی تلقین کی اور منفی پراپگنڈے سے بچنے کے طریقے بتائے، انہوں نے بتایا کہ حضور علیہ السلام کا فرمان ہے کہ کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ سنی سنائی بات بغیر تحقیق کے آگے پہنچا دے، لہٰذا جب بھی کسی کے بارے کوئی بات سنیں تو آگے پھیلانے کی بجائے اس کی تحقیق کی کوشش کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے ممبر اور کلاس کے سابق طالبعلم حافظ محمد عمران نے اپنی گفتگو میں تمام طلبہ کو کلاس مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور بتایا کہ وہ اسی کلاس میں 3ماہ کے مختصر عرصہ میں سپانش زبان سیکھنے کے بعد تحریک منہاج القرآن سے وابستہ ہوئے ہیں انہوں نے تمام طلبہ کو تلقین کی کہ آئندہ بھی تحریک منہاج القرآن اور اس مرکز (منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) سے منسلک رہیں ۔

کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے اپنی گفتگو میں کلاس مکمل کرنے والے تمام طلبہ کو مبارک باد دی اور ان کو تلقین کی کہ جتنی زبان سیکھی ہے اس کو کافی نہ سمجھیں بلکہ وہ اپنی سپانش کو مزید اچھا کرنے کے لیے اگلے لیولز میں داخلہ لیں اور سپانش کو اپنے کام کاج میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ترویج اسلام کا ذریعہ بھی بنائیں۔

پارٹی کے آخری حصہ میں تمام طلبہ میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کی طرف سے جاری کردہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی پر لکھا گیا کتابچہ (مجدد رواں صدی) بھی تقسیم کیا گیا، خصوصی دعا کی گئی اور پارٹی اختتام پذیر ہوئی ۔

IMG_0987.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1032.jpg


مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین کامنہاج القرآن بارسلوناکی سپانش کلاس میں لیکچر

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر انتظام مئی، جون اور جولائی 2011ء میں جاری رہنے والی سپانش زبان کی کلاس میں نوید احمد اندلسی (کلاس ٹیچر) کی خصوصی دعوت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین کو کلاس میں لیکچر کی دعوت دی گئی ، ان معززین میں محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین)، راجہ شعیب ستی (معروف سماجی رہنماء)، محمد افضل جاوید (انٹرنیشنل کوچ)، جاوید مغل (چیف ایڈیٹر ہم وطن )، شفقت علی رضاء (چیف ایڈیٹر پاک نیوز)، محمد مہدی (سپانش نو مسلم) اور علامہ محمد اقبال اعظم (ڈائریکٹر MWFیورپ) شامل ہیں ۔ ان شخصیات نے مقامی زبان پر عبور حاصل کرنے کے فوائد پر طلباء کو لیکچر دیا۔

سپین میں پاکستانی تنظیمات کے فیڈریشن کے سابقہ صدر اور معروف سماجی رہنماء راجہ شعیب ستی نے سپانش کلاس کے طلباء سے گفتگو میں کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ وہ علم سیکھنے کے خواہش مند لوگوں کے درمیان گفتگو کر رہے ہیں، انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا شکریہ بھی اداء کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بارسلونا، سپین اور دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جتنا کام کر رہی ہے وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ وہ خود اس وقت جتنی سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ تحریک منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی کا ہی سکھایا ہوا ہے ۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپانش سیکھیں اور اس کے بعد اس کو نہ صرف اپنے کام کاج کے لیے استعمال کریں بلکہ اس کے ذریعے اپنے ملک کا اچھا سفیر بھی بنیں، انہوں نے تمام طلباء کو ہدایت کی کہ وہ سپانش لوگوں کے ساتھ اور بالخصوص اپنے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے انداز سے پیش آئیں اور انہیں اپنے ملک اور دین کے بارے بھی بتائیں ۔انہوں نے طلباء کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔

بارسلونا، سپین سے شائع ہونے والے اردو کے سب سے پہلے اخبار ہم وطن کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل نے سپانش کلاس میں اپنے لیکچر میں طلباء کو شعبہ صحافت کا تعارف کرایا ، میڈیا کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی اور اپنے صحافتی کیرئیر کے بارے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ حدیث پاک میں مسلمانوں کو علم حاصل کرنے کی تلقین ہے اور زبان بھی ایک طرح کا علم ہی ہے اس لیے تمام پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ مقامی زبان پر عبور حاصل کریں ۔ انہوں نے اسلام میں حقوق العباد کی اہمیت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی ۔ انہوں نے شعبہ صحافت اور صحافیوں کے کردار کے حوالے سے طلباء کی طرف سے کیے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے بانی رہنماء اور منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کلاس میں اپنے لیکچر میں طلباء کو سپانش زبان کے سیکھنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ کسی بھی ملک میں رہنے کی نیت سے جانے کے بعد سب سے بنیادی چیز اس ملک کی زبان پر عبور حاصل کرناہے، کیونکہ یہی وہ ذریعہ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ سپین میں آئے تھے تو اس وقت سپانش سیکھنے کے لیے کوئی ایسی جگہ موجود نہیں تھی جس طرح آج آپ کی یہ کلاس ہے ، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ایک دوست کی مدد سے سپانش سیکھی تھی اور آپ لوگ خوش قسمت ہیں جن کے واسطے منہاج القرآن انٹرنیشنل نے سپانش سیکھنے کے لیے اس کلاس کا انتظام کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپانش زبان سیکھنے کا مقصد صرف کام کاج کی تلاش نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے دین مبین کی اشاعت کا کام بھی کرنا چاہیے تاکہ یہ مقامی لوگوں کے لیے ہدایت و نجات کا باعث بنے۔ کلاس کے طلباء نے ان سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور مقامی قوانین کے بارے مختلف سوالات کیے جن کے انہوں نے تفصیل سے جوابات دیئے ۔ 

2006ء میں منہاج القرآن بارسلونا میں قبولِ اسلام کرنے والے محمد مہدی نے سپانش کلاس میں اپنی گفتگو میں نوید احمد اندلسی کا شکریہ اداء کیا اور تمام طلباء کو سپانش سیکھنے پر مبارک باد دی ، انہوں نے بتایا کہ سپانش سیکھ کر ہی ہم غیر مسلموں تک اسلام کا پیغام پہنچا سکتے ہیں ۔ طلباء کی طرف سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ قبولِ اسلام کے بعد اپنے آپ کو بہت خوش قسمت انسان سمجھتے ہیں ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

مشہور آن لائن اردو اخبار پاک نیوز کے چیف ایڈیٹر شفقت علی رضاء نے طلباء سے اپنی گفتگو میں سب کو سپانش سیکھنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آ پ لوگ خوش قسمت ہیں جنہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے سپانش زبان سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور اس سے بھی زیادہ اہمیت کی بات یہ ہے کہ یہاں ساری تعلیم اردو زبان میں دی جاتی ہے اور میری معلومات کے مطابق سپین میں ایسا اور کوئی سکول یا ادارہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو مقامی زبان نہیں آتی تو اس کو کئی جگہوں پر جانے کے لیے کوئی سہارا تلاش کرنا پڑتا ہے اور جب انسان زبان سیکھ لیتا ہے تو وہ خود کسی کا سہارا بننے کے قابل ہو جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھی اس کلاس کے طالب علم رہ چکے ہیں لیکن تلاش روزگار کی وجہ سے کلاس مکمل نہ کر سکے ۔ 


منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم نے کلاس میں گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے اتنے آسان انداز سے سپانش سکھانے پر کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی کو مبارک باد پیش کی اور اس کو صدقہ جاریہ قرار دیا ۔ انہوں نے آغوش پروجیکٹ پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے متعلق طلباء کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
مختلف سپورٹس گیموں کے انٹرنیشنل کوچ اور سپانش کلاس کے طالب علم محمد افضل جاوید نے اپنے تمام ہم جماعتیوں سے گفتگو میں اپنے کیرئیر کی تفصیلات بتائیں اور سب کو تلقین کی کہ بارسلونا میں سپانش زبان سیکھنے کا آسان ترین ذریعہ ملنا ہمارے لیے خوش قسمتی کی بات ہے لہٰذا ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سپانش زبان پر عبور حاصل کرنے کے بعد ہمیں اپنے وطن کا نام روشن کرنا چاہیے اور اپنے دین کا سفیر بننا چاہیے ۔


یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر انتظام سپانش کلاس گزشتہ 2سال سے جاری ہے ، ہر تین ماہ بعد قرعہ اندازی کے ذریعے25طلباء کا داخلہ کیا جاتا ہے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اس کلاس میں اپنی تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔اس کلاس میں طلباء کو سپانش زبان انتہائی آسان انداز اور اردو زبان کے ذریعے سکھائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کلاس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء خود سپانش سکھا رہے ہیں ۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی 

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo





طارق حفیظ عباسی کو کاتالان فیڈریشن کا صدر بننے پر مبادک باد ، مرزا اکرم بیگ، محمد اقبال چوہدری

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے بارسلونا، سپین کی معروف سماجی شخصیت طارق حفیظ عباسی کو پاک کاتالان فیڈریشن کے صدر بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ طارق حفیظ عباسی بارسلونااور سپین بھر کی پاکستانی کیمونٹی میں جانی پہچانی شخصیت ہیں اور عرصہ دراز سے کیمونٹی کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں اور اب نئی ذمہ داری ملنے پر یقیناًوہ پاکستانی کیمونٹی کے مسائل کے حل کے لیے کام کرتے رہیں گے ، دنوں رہنماؤں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور اپنی تنظیم کی طرف سے سماجی اور فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہیں ۔


More Articles...

  1. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز
  2. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونامیں سپانش زبان کی نئی کلاس 2مئی کو شروع ہو گی ، نوید احمد اندلسی
  3. بارسلونا میں 23مارچ کے تمام پروگرامزمیں شرکت کریں گے ، منہاج القرآن بارسلونا
  4. امیگریشن کمشنر بارسلونا Daniel Torresکی منہاج اسلامک سنٹر آمد
  5. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپینش زبان کی کلاس 31دسمبر کو اختتام پذیر ہوئی
  6. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں Spanishزبان کی تیسری کلاس کامیابی سے جاری
  7. منہاج القرآن سپین کی طرف سے تمام اہل وطن کو یومِ آزادی مبارک
  8. سپین اور امریکہ کی یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کا منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا معلوماتی دورہ
  9. جن افراد کے Arraigoکاغذات Tramite میں ہیں وہ جلد از جلد پاکستان سے اپنا نیا کریکٹر سرٹیفیکیٹ منگوا کر ساتھ جمع کروائیں، محمد اقبال چوہدری
  10. منہاج القرآن بارسلونا کے زیر اہتمام 14 اکتوبرشام 6 بجے پاکستان مزید قریب کے عنوان سے معلوماتی پروگرام منعقد ہو گا
  11. منہاج القرآن سپین اور کاتالونیا کی دیگر مسلمان تنظیمات کی طرف سے رمبلاRaval پر افطارِ عام کا اہتمام
  12. علامہ اقبال اعظم کا آغوش کے موضوع پر مرکز منہاج القرآن لوگرونیو میں افطار پارٹی سے خطاب
  13. منہاج القرآن سپین کے صدر حاجی مظہر حسین کی جانب سے افطار پارٹی، علامہ اقبال اعظم نے آغوش کی تفصیلات بتائیں
  14. بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے علامہ اقبال اعظم کا خطاب، آغوش پراجیکٹ کے متعلق معلومات دیں
  15. قاری عبد الرحمن کی منہاج القرآن بارسلونا اور پاک فیڈریشن کے اعزاز میں افطار پارٹی،آغوش کی ویڈیودکھائی گئی
  16. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پروجیکٹر پر آغوش ڈاکومنٹری دکھائی گئی، علامہ اقبال اعظم نے تفصیلات بتائیں
  17. منہاج القرآن ، فیڈریشن اور ہم وطن کے زیرِ اہتمام جشن آزادی کی تقریب 14 اگست کو5:30 بجےMACBA بارسلونا(چٹا پلاثا)میں منعقد ہوگی
  18. ضروری اطلاع برائے قانونی و کاغذاتی معاملات
  19. منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ ویلفیئر کے زیر اہتمام متاثرین سوات و مالاکنڈ کی بحالی کے لیے امدادی مہم کامیابی سے جاری
  20. متاثرین سوات و مالاکنڈ کی مدد کے لئے منہاج القرآن بارسلونا نے Door to Door کولیکشن مہم کا آغاز کر دیا
  21. منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان کے پروگرام کی تحریری جھلکیاں
  22. منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان کے پروگرام کی تصویری جھلکیاں
  23. منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام 23 مارچ کی تقریب میں کتالونیا کے صدر خوسے مونتیا مہمانِ خصوصی ہونگے
  24. منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری کی سپین کے وزیر برائے محنت و امیگریشن Corbacho سے ملاقات۔
  25. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے عہدیداران کی پیر نصیر الدین شاہ نصیر کی رحلت پر تعزیت ۔
  26. منہاج القرآن بارسلونا کےتحت شعبہ ویلفیئر کی تشکیل، محمد نواز کیانی صدر ، احسن جاوید خان سیکریٹری نامزد
  27. منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کا زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ
  28. منہاج القرآن سپین بارسلونا کا ہنگامی اجلاس ،بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے فوری امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان
  29. ہفتہ یکم نومبر کو منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے متاثرینِ زلزلہ کی مدد کے لئے رمبلا Ravalپر کیمپ لگایا جائے گا، محمد نواز کیانی
  30. بلوچستان میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے منہاج القرآن بارسلونا کا ہنگامی اجلاس طلب