علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری کی محمد اقبال چوہدری سے ملاقات و اظہار تعزیت

گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے سفیر یورپ اور ممتاز عالم دین علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری(الازہری)نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان کے والد محترم کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست محمد نواز کیانی، سیکریٹری جنرل نوید اندلسی اور محمد اقبال چوہدری کی فیملی کے افراد بھی موجود تھے۔


کاتالان فیڈریشن کے صدر طارق حفیظ عباسی کا علامہ صفدر مجید قادری کے اعزاز میں عشائیہ

5دسمبر بروز سوموار بارسلونا(سپین) کے معروف سماجی رہنماء اور کاتالان فیڈریشن کے صدر طارق حفیظ عباسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ، لوگرونیو کے امیر علامہ صفدر مجید قادری کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ پر پرتپاک عشائیہ دیا جو کہ محرم الحرام کی محافل کے سلسلے میں بارسلونا (سپین) کے دعوتی دورہ پرتشریف لائے تھے ۔ 

عشائیہ میں مرزا محمد اکرم بیگ(صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، محمد اقبال چوہدری(صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین)، جاوید مغل (چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ہم وطن) اور ظفر الیاس قریشی (ڈپٹی ایڈیٹر ہفت روزہ دیس پردیس) نے بھی شرکت کی ۔

عشائیہ کے دوران پاکستان کے موجودہ مسائل اور مخلص لیڈر شپ کے فقدان پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں علامہ صفدر مجید قادری نے تحریک منہاج القرآن کی بیدارئ شعور مہم کے بارے بھی تفصیلی گفتگو کی ۔



ڈائریکٹر MWFیورپ علامہ محمد اقبال اعظم کا بارسلوناکا تنظیمی دورہ

28نومبر تا 30نومبر 2011، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤندیشن یورپ علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے بارسلونا(سپین) کا تنظیمی دورہ کیا جس میں انہوں نے بارسلونا اور بادالونا کی تنظیمات سے میٹنگ کی ، اس دورہ کا مقصد منہاج ٹی وی Minhaj TVچینل کی اپگریڈیشن کے متعلق مرکز کی ہدایات تنظیمات تک پہنچانااور اس سلسلے میں تنظیمات و عہدیداران کی آراء لینا تھا ۔

اس دورہ کے دوران علامہ اقبال اعظم نے 28نومبر کو منہاج القرآن بارسلونا کی تنظیمات سے جبکہ 29نومبر کو منہاج القرآن بادالونا کی تنظیمات سے میٹنگز میں انہیں بریفنگ دی اور تحریک منہاج القرآن کے پیغام کی ترویج کے لیے منہاج ٹی وی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ 30نومبر کو منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین نے علامہ محمد اقبال اعظم کو بارسلونا ائیر پورٹ پر الوداع کیا جہاں سے وہ فرانس کے لیے روانہ ہوئے ۔ 

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo



منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قراردادِ لندن برائے امنِ عالم پر سینکڑوں افراد نے دستخط کیے

8اکتوبر کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونامیں قراردادِ امن پر دستخط کروانے کا انتظام کیا گیا جہاں نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں افراد نے قراردادِ لندن برائے امن پر دستخط کیے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کی قیام امن کی کوششوں کی تعریف کی۔اس موقع پر شفقت علی رضاء اور محمد قیصر چیمہ نے رضاء کارانہ خدمات سر انجام دیں اور لوگوں کو قراردادِ امن کے بارے معلومات فراہم کیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ویمبلے ہال (لندن،برطانیہ) میں منعقدہ عالمی امن کانفرنس میں12000افراد کی موجودگی میں قراردادِ لندن برائے امن عالم منظور کی گئی جس پر سال رواں میں 10لاکھ افراد کے دستخط کروائے جائیں گے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo





منہاج القرآن سپین کے عہدیداران کا مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ

28ستمبر بروز بدھ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے تحریک منہاج القرآن کے مرکز (ماڈل ٹاؤن ، لاہور) کا دورہ کیا ، ان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ، ناظم مالیات محمد نواز قادری، ناظم اجتماعات محمد نذیر اداسی اور امام حافظ محمد عابد نقشبندی شامل تھے ۔ 

تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر سیکریٹری پروٹوکول عبد القیوم اور سیکریٹری امور خارجہ محمد وسیم افضل قادری نے ان کا استقبال کیا اور ان کو مرکز کے مختلف حصوں اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا جن میں گوشہ درود، ریسرچ انسٹیٹیوٹ، لائبریریز، ایوانِ قائد، کالج آف شریعہ اور دیگر دفاتر شامل ہیں ۔

مہمانوں نے تحریک منہاج القرآن کے سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اورنائب ناظم اعلیٰ برائے دعوت و تربیت علامہ محمد ادریس رانا سے خصوصی ملاقات کی جس میں تحریک منہاج القرآن کی مجموعی تنظیمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تنظیمی معاملات کو شیخ زاہد فیاض کے گوش گزار کیاگیا ۔ 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی) میں سپین سے گئے ہوئے زیرِ تعلیم طلباء محمد موسیٰ اور محمد عثمان قادری سے بھی ملاقات کی اور انہیں منہاج یونیورسٹی میں تعلیم کا آغاز کرنے پر مبارک باد دی اور بھرپور محنت کرتے ہوئے کامیابی کے حصول کی تلقین کی ۔ 

دوسرے مرحلے میں مہمان بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ، لاہور) پہنچے جہاں انہوں نے جامع مسجد المنہاج (شہر اعتکاف)،، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ، دربارِ غوثیہ اور منہاج یونیورسٹی کے مختلف کالجز اور ہاسٹلز کا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا ۔مہمانوں کو یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش کی پُر کشش عمارت کا دورہ بھی کروایا گیا۔

نظامت امورِ خارجہ، تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ 


mqi-visit-2.jpg

mqi-visit-3.jpg


More Articles...

  1. عالمی امن کانفرنس کی کامیابی پر منہاج القرآن سپین کی منہاج القرآن برطانیہ کو مبارک باد
  2. منہاج القرآن اوسپیتالیت کی تنظیم سازی، حاجی زاہد اختر صدر اور شبیر حسین گوہر سیکریٹری جنرل مقرر
  3. اقوام متحدہ میں مشاورتی درجہ ملنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی اہم کامیابی ہے ، محمد اقبال چوہدری
  4. اقوام متحدہ کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کوخصوصی مشاورتی درجہ ملنا خوش آئند ہے، معززین بارسلونا، سپین
  5. پاکستان پریس کلب سپین کے صدر جاوید مغل کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن سپین کے عہدیداران کا اظہار افسوس
  6. اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خصوصی مشاورتی درجہ دے دیا
  7. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس، رمضان المبارک میں افطاری و تراویح کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی
  8. منہاج القرآن نے بارسلونا کے نواحی علاقے اوسپتالیت میں مسجد کے لیے جگہ حاصل کر لی
  9. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے رمضان کیلنڈر 2011ء جاری کر دیا
  10. طرطوسہ کی معروف سماجی شخصیت محمد جلیل گوندل کی منہاج القرآن میں شمولیت
  11. اوسپتالیت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قیام کے لیے حاجی زاہد اختر کوارڈینیٹرمقرر
  12. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین کا سلیم بھٹی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
  13. منہاج القرآن بارسلونا کے سپانش کلاس کے طلباء نے کاتالونیا کے تاریخی و تفریحی مقام مونت سیرات کا دورہ کیا
  14. منہاج یورپین کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیرس، ہسپتال میں راؤ خلیل احمد کی عیادت کی
  15. منہاج اسلامک سنٹر پیرس، فرانس میں منہاج یورپین کونسل کا سہہ روزہ اجلاس
  16. منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو ، محمد نواز جرال صدر، آفتاب حسین ابرار سنیئر نائب صدراور عدنان رضاءسیکریٹری جنرل مقرر
  17. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے غلام دستگیر بٹ کو کوارڈینیٹر طرطوسہ مقرر کر دیا
  18. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد کا دورۂ طرطوسہ اور محفل میلاد النبی ﷺ میں شرکت
  19. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کی مذمت
  20. منہاج القرآن سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس، سالانہ میلاد النبی کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
  21. منہاج القرآن سپین (بارسلونا)کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں خصوصی محفل کا اہتمام
  22. دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم دینے کے لیے تحریک منہاج القرآن کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح
  23. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد کا صدر محمد اکرم بیگ کی قیادت میں طرطوسہ شہر کا دورہ
  24. منہاج القرآن بارسلونا کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی میں رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد میں شرکت
  25. منہاج القرآن سپین کی مرکز ی تنظیم کے وفد کا نواحی شہر سانتا کولوما کا دعوتی دورہ
  26. ڈائریکٹر MWFیورپ علامہ اقبال اعظم کی نوید احمد اندلسی کو دوبارہ سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
  27. منہاج القرآن برطانیہ اور آسٹریا کی منہاج القرآن سپین کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد
  28. منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو ، محمد اکرم بیگ صدر اور نوید احمد اندلسی سیکریٹری جنرل نامزد
  29. منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں عید الفطر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
  30. صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری کا مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ