بارسلونا سپین کی پاکستانی تنظیمات کی فیڈریشن کی طرف سے 4 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں فیڈریشن میں شامل تنظیمات کے سربراہان و نمائندگان ، اخباری رپورٹرز اور اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر پاکستان فیڈریشن کے صدر راجہ شعیب ستی ، ،دعوت اسلامی کے نواز عطاری، ریڈیو پاک سلونا کے راجہ شفیق ، ثاقب طاہر،خالد شہباز چوہان، سید ظفر علی شاہ، پاک نیوز سپین کے شفقت علی رضاء اور قاری عبدا لرحمان موجود تھے ۔


افطاری سے قبل MWF یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے حاضرین سے خطاب کیااور آغوش منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اہل بارسلونا سے اپیل کی کہ وہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس عظیم الشان فلاحی پراجیکٹ کی تعمیر و تکمیل کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کریں ۔


 

     
فل سائز تصاویر

12 جون کو منہاج القرآن بادالونا کے زیرِ اہتمام مقامی فٹبال گراؤنڈ میں نماز جمعہ کے اجتماع میں منہاج یورپین کونسل کے سیکریٹری جنرل اور منہاج القرآن فرانس کے امیر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے خطاب کیا ۔ اس عظیم الشان اجتماع میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں منہاج القرآن بارسلونا کے سرپرست محمد نواز کیانی، منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق، سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان، منہاج القرآن بادالونا کے صدرجہانگیر حسین ، سیکریٹری جنرل عدنان رضا اور دیگر عہدیداران شامل ہیں ۔ علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے اپنے خطاب میں منہاج القرآن بادالونا کی زیرِ تعمیر مسجد کے لیے اہل بادالونا سے چندہ کی پر زور اپیل کی اور قرآن و حدیث سے مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کا مقام بیان کیا ۔


|

|

|

|

|

|

|

|

|

|

|

|
فُل سائز تصاویر  

17 مئی بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ گیارہویں شریف اور محفل درس قرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ ظل عمر القادری نے خطاب کیا، محفل میں اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کو درس قرآن اور محفل ذکر الٰہی کے ساتھ رکھا گیا ، عوام الناس نے محفل کے بعد اپنے تبصروں میں بتایا کہ ان کو علامہ صاحب کا خطاب اور محفل ذکر الٰہی بہت پسند آئی ہے ، منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے آئندہ اسی ترتیب سے محافل کروانے کا اعلان کیا گیا ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد عابد نقشبندی نے کیا جس کے بعد سلسلہ نعت خوانی شروع ہوا اس دوران سیف اللہ،اصفہان لیاقت، انعام حسین اور منیر حسین نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ سلسلہ نعت خوانی کے بعد نقیب محفل حافظ محمد عابد نقشبندی نے علامہ ظل عمر القادری کو دعوت خطاب دی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ ظل عمر القادری نے اپنے خطاب کا آغاز پیران پیر شیخ عبد القادریجیلانی کی شان بیان کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے آغاز سے اب تک دنیا میںبہت بڑے مالدار اور تاجر آئے لیکن کوئی کسی کو یاد نہیں کرتا لیکن لوگ غوث اعظم، خواجہ بہاؤالدین اور حضرات داتا گنج بخش کو آج بھی یاد کرتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے جو مجھے یاد کرتا ہے میں اسے یاد کرتا ہوں اور ان بزرگان دین نے اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی یاد میں گزاریں ۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اکابرین کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر گزاریں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی بتایا کہ آج کل ٹیلی ویژن چینلز پر اسلام کے نام پر کچھ نام نہاد ولی اللہ دنیا سے دھوکہ فریب کرتے ہیں جس سے اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی ہوتی ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم ایسی چیزوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ علامہ ظل عمر القادری نے بتایا کہ دنیا میں ہر وقت 7000 ولی موجود ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے لگائی گئیں مختلف ذمہ داریاں سر انجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سچے ولی کی نشانی یہ ہے کہ اس کے چہرے کو دیکھنے سے اللہ تعالیٰ کی یاد آئے ۔ انہوں نے اولیاءکرام میں موجود ابدال نامی گروہ کے بارے بھی شرکاءمحفل کو تفصیل بتاتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری کا ملک شام کا ایک واقعہ سنایا جس میں ان کی ایک ابدال کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی ۔ علامہ ظل عمر القادری نے کہا کہ آج بھی اللہ تعالیٰ کا ولی بننا ممکن ہے اس کے بعد انہوں نے حضرت فضیل بن عیاض اور حضرت بشر حافی کے واقعات بیان کیے ۔

خطاب کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے نعت خوانان (محمد شفیق اور عاطف احشام ) نے تمام شرکاءکے ساتھ کھڑے ہو کر آقاءدو جہاں صلی اللہ وعلیہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا ، نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد محفل ذکر الٰہی سجائی گئی جس میں علامہ ظل عمر القادری نے ذکر الٰہی کی اہمیت بیان کی۔ محفل کے اختتام پر گیارہویں شریف کا لنگر تقسیم کیا گیا۔

| | | | | | | | | | |
فُل سائز تصاویر  

15 مارچ بروز اتوار کو منہاج القران انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام 13 ویں سالانہ میلادالنبی کانفرنس اسپورٹس ہال El Raval میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں اہلِ بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس تقریب میں پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ انڈیا اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر بلدیہ بارسلونا کے نمائندہ Paco Salvador اور کتالونیا کی حکمران جماعت PCS کے سیکریٹری کوارڈینیشن Jose Maria Sala میں موجود تھے ۔ برطانیہ سے تشریف لانے والے منہاج یونیورسٹی کے فاضل علامہ جنید عالم منہاجین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی۔ قاری عبد الرحمان چوہدری کی طرف سے عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی۔ محفل میں خواتین کی تعداد دیدنی تھی ۔

اس عظیم الشان محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے حاصل کی اس کے بعد منہاج یوتھ لیگ کی نعت کونسل نے اپنے خوبصورت انداز میں سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیی، اس دوران محفل فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی اور محفل میں موجود لوگ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلقہ مختلف قسم کی جھنڈیاں فضاءمیں لہراتے رہی۔ نعت کونسل میں حافظ عاطف احتشام، محمد شفیق، ذیشان علی، محمد عثمان اور محمد ارشد نواز شامل تھے ۔

حکومتِ بارسلونا کے مرکزی ضلع Ciutat Vella کی کونسل کے نائب صدر Paco Salvador اور کتالونیا کی حکمران جماعت PSC کے سیکریٹری کوارڈینیشن Jose Maria Sala نے محفل کے آغاز میں کتالان زبان میں اپنے پیغامات میں مسلمانوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر مسرت موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ محمد (ص) صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے ایک عظیم رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے انسانیت کوفلاح، امن اور تعلیم کو عام کرنے کا درس دیا ہے ۔ منہاج القرآن بارسلونا سپین سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کی اور ان کے پیغامات کا اردو زبان میں ترجمہ کیا ۔

منہاج یونیورسٹی کے فاضل علامہ جنید عالم قادری (منہاجین) نے قرآن کریم اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں آقا علیہ السلام کی شان بیان کی، انہوں نے قیام میلاد النبی پر کیے جانے والے اعتراضات کا احادیث نبوی اور اولیا و صالحین کے اقوال کی روشنی میں شافی و کافی جواب دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آقا علیہ السلام کی تعریف کرتے وقت بعض دفعہ اعتراض لگایا جاتا ہے کہ ہم ان کو اللہ تعالیٰ کے برابر شان دیتے ہیں یہ بالکل غلط ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی شان کی بلندی کی تو کوئی Limit ہی نہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کی برابری کی جا سکے ۔ انہوں نے درو د و سلام کا ترجمہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم جب درود پڑھتے ہیں تو اس کے ترجمہ کے مطابق ہم اللہ تعالیٰ سے عرض کر رہے ہوتے ہیں تو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیج اس کی وجہ یہ ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا آقاعلیہ السلام کے مقام کو مکمل طور پر کوئی نہیں سمجھ سکتا ۔

خطاب کے بعد منہاج القرآن سپین کے متحرک کارکن اور عادل تندوری ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹرالحاج قاری عبد الرحمان چوہدری کی طرف سے عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی جس کی سعادت کھاریاں کے رہائشی اختر حسین کے حصے میں آئی ۔ نمازِ مغرب کی ادائیگی اور خصوصی دعا کے بعد شرکاءمحفل میں ضیافت میلاد کی تقسیم کی گئی ۔اس محفل میں 1200 سے زائد مرد اور تقریباً 300 خواتین نے شرکت کی اس طرح یہ سپین میں انعقاد پذیر ہونے والی سب سے بڑی محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہلائی۔

فُل سائز تصاویر

٭گزشتہ سالوں کی طرح بارسلونا، سپین میں اس مرتبہ بھی عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام ہی ہوا۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کی طرف سے انتھک کوششوں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسپورٹس ہال El Raval میں ہی اس محفل کا انعقاد کیا گیا ۔

٭منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے اس محفل کو کامیاب بنانے کے لیے محفل سے تین 3 دن پہلے بھر پور تشہیر کی جس میں سینکڑوں بڑے سائز کے اشتہارات اور ہزاروں چھوٹے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔

٭پروگرام کے آغاز سے قبل ہی عاشقانِ مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ علامہ جنید عالم قادری کے خطاب تک جاری رہا ۔

٭میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس پر مسرت موقع پر خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جس کا کریڈٹ منہاج ویمن لیگ سپین کی تنظیم کو جاتا ہے ۔ اسپورٹس ہال کے اند ر خواتین کے لیے باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ۔

٭اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف و خطابات پر مبنی اسٹال بھی لگا یا ۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے حاضرین میں جھنڈیاں بھی تقسیم کی گئیں جن پر دل کے اوپر اسم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، گنبد حضریٰ اور عید میلاد النبی کے پیغامات درج تھے ۔

٭محفل میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے تمام نوجوانوں نے سفید جبے اور سرخ ٹوپیاں پہنے ہوئے تھے اس کے علاوہ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے پرچم بھی اپنے سینوں پر سجارکھے تھی۔

٭اس محفل میں بلدیہ بارسلونا کے Ciutat Vella کی کونسل کے نائب صد ر Paco Salvador اور کتالونیا کی حکمران پارٹی PSC کے سیکریٹری کوارڈینیشن Jose Maria Sala نے بھی شرکت کی اور مسلمانوں کو عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مبارک باد دی ۔
٭
٭پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ تنظیمات اور صحافی برادری نے بھی اپنے سربراہان کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کی جن میں دعوت اسلامی بارسلونا کے صدر شاہد لطیف، سہارا انٹرنیشنل میگزین کے ایڈیٹر شاہین ملک، پاک کتالان ایسوسی ایشن کے صدر خالد شہباز چوہان، ادارہ ہم وطن کے ڈائریکٹر جاوید مغل، ہم وطن اخبار کے ایڈیٹر ارشد نذیر ساحل، روزنامہ طاقت کے نمائندہ شفقت علی رضا، پاکستان پریس کلب کے صدر حافظ عبد الرزاق صادق ،رائٹر فورم بارسلونا کے بہادر حسین صابر اور دیگر شامل تھے ۔

٭محفل کا آغاز5 بجے تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی نے حاصل کی ۔

٭منہاج یوتھ لیگ کی نعت کونسل کے نوجوانوں نے دف کے ساتھ آقا ءدو جہاں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جس کے شرکاءمحفل نے بہت پسند کیااور زور دار نعروں سے نوجوانوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی ۔اس دوران حاضرین جھنڈیاں بھی لہراتے رہی۔

٭منہاج القرآن نیلسن (برطانیہ)کے علامہ جنید عالم قادری نے اپنے منفرد انداز میںخطاب کرتے ہوئے آقاءدوجہاں کی شان بیان کیا ۔

٭علامہ جنید عالم قادری کے خطاب کے دوران اسپورٹس ہال El Raval تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

٭خطاب کے فورا بعد عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے نتیجہ میں کھاریاں سے تعلق رکھنے والے بارسلونا شہر کے رہائشی اختر حسین کا ٹکٹ نکلا، قرعہ اندازی الحاج قاری عبد الرحمان کی طرف سے کی گئی جو کہ بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری کے مالک بھی ہیں۔

٭امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی کی امامت میں نماز مغرب کی باجماعت ادائیگی کی گئی ۔

٭نمازِ مغرب کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تمام شرکاء(خواتین و حضرات) میں لنگر میلاد کی تقسیم کی گئی ۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کے صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین، امیر علامہ عبد الرشیدشریفی، صدر حاجی مظہر حسین، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، ناظم مالیات ارشد محمود، ناظم اجتماعات حاجی محمد نذیر اداسی، حاشی اشتیاق احمدجبکہ منہاج یوتھ لیگ سپین سے صدر محمد عتیق الرحمان، نائب صد ر اسلام حسین ، سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان، لائبریرین محمد نعمان، محمد عثمان، ذیشان علی اور دیگر نے اس موقع پر انتظامی امور سر انجام دیے ۔

٭علامہ جنید عالم قادری ، پاکستانی تنظیمات کے نمائندوں اور منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین نے انتظامیہ بالخصوص یوتھ لیگ کے نوجوانوں کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد دی ۔

More Articles ...