قرعہ اندازی کے ذریعے 3خوش نصیبوں کو عمرہ کے ٹکٹ دیے گئے

20فروری بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال El Ravalمیں 15ویں سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے سینکڑوں عشاق رسول نے شرکت کی ،پروگرام میں منہاج نعت کونسل کے نوجوانوں اور ریڈیو پاکستان و PTVکے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے بارگاہ مصطفوی ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ علامہ عبد الرشید شریفی نے سیرت رسول ﷺ بیان کی ۔نقابت کے فرائض نوید احمد اندلسی اور حافظ محمد عابدنقشبندی نے سر انجام دیئے ۔ پروگرام میں سٹیج کو دیدہ زیب بینر ،برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ۔محفل کے مہمان خصوصی قونصل جنرل بارسلونا مسعود خان راجہ تھے جبکہ دیگر اہم مہمانوں میں ویلفیئر قونصلر سید شکیل شاہ، پاکستانی مسیحی کیمونٹی کے نمائندہ جاوید اقبال گل اور حافظ محمد معروف شامل تھے۔ اس موقع پاکستانی کیمونٹی کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں خالد شہباز چوہان، جاوید مغل، شفقت علی رضاء، ایاز عباسی، حافظ عبد الرزاق صادق، شاہین ملک اور شاہد لطیف قادری شامل ہیں ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی ، سلسلہ نعت خوانی میں شیخ جمیل احمد، محمد جلیل، ارشاد حسین، محمد شفیق نے گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ منہاج نعت کونسل کے نوجوانوں اور پاکستانی ٹیلیویژن و ریڈیو کے معروف نعت خوان و قوال محمد قدیر احمد خان نے دف کے ساتھ ولادت رسالت مآب ﷺ کی خوشی میں ترانۂ محبت پیش کیا اور قبیلہ بنو نجار کی طرف سے آقاء ﷺ کی مدینہ آمد پر کیے گئے استقبال کی یادیں تازہ کرا دیں ، اس دوران شرکائے محفل نے اسم محمد ﷺ کی جھنڈیاں لہرا کراور فلک شگاف نعروں کے ساتھ نعت خوانان کی حوصلہ افزائی کی ۔

مہمانِ خصوصی قونصل جنرل پاکستان برائے بارسلونا، سپین مسعود خان راجہ نے اپنی گفتگو میں تمام امت مسلمہ اور حاضرین محفل کو آقاء ﷺ کی ولادت کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے آقاء ﷺ پوری کائنات کے نبی ہیں اور ہمیں آپ ﷺ کے امتی ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، انہوں نے حاضرین سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ اس قبولیت کی گھڑی میں اپنے وطن کے لیے خصوصی دعا کریں ۔

امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے میلاد النبی ﷺ کی محافل کے انعقاد کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر سجدہ شکر بجا لانا چاہیے اور آقاء دوجہاں ﷺ کی ولادت ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے اس پر جتنا بھی جشن، خوشی اور محافل سجائیں اور آپ کی ولادت کا تذکرہ کریں یہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دنیا بھر میں عشق مصطفی ﷺ کو لوگوں کے دلوں میں ڈالنے کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں اور تحریک منہاج القرآن کے قیام کا بھی یہی مقصد ہے انہوں نے تمام شرکاء اور بالخصوص نوجوانوں کو اس عظیم مشن کا حصہ بننے کی دعوت دی ۔

خطاب کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طالب علموں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 3خوش قسمتوں کو ٹکٹ دی گئی جن کے نام اور ٹکٹ نمبرز بالترتیب یہ ہیں عبد الرزاق(304) ، انور محمود (227) ، خیر دین ملنگ (138)۔ ایک ٹکٹ منہاج القرآن سپین،دوسرا ٹکٹ لائب ٹریول ایجنسی اورتیسرا ٹکٹ Espakریسٹورنٹ بادالونا کی طرف سے دیا گیا ۔ آخر میں قاری عبد الرحمان، مرزا محمد اصغر بیگ اور حافظ محمد عاطف نے تمام حاضرین کے ساتھ مل کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا جبکہ علامہ عبد الرشید شریفی نے خصوصی دعا کروائی ۔4گھنٹے جاری رہنے والی اس عظیم الشان محفل کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی نظامت اجتماعات کی طرف سے لنگر میلاد تقسیم کیا گیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

18فروری بروز جمعۃ المبارک منہاج القرآن بادالونا کے زیراہتمام Plaza Isla Cameron میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی ، آقاء دو جہاں ﷺ کے جشن ولادت کی اس محفل میں اہل بادالونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس محفل میں منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران نے بھی شرکت کی جن میں محمد نواز کیانی، محمد اقبال چوہدری، محمد ظل حسن قادری، حاجی زاہد اختر، محمد نواز قادی اورمنہاج یوتھ لیگ کے احسن جاوید خان شامل ہیں ۔

محفل کاآغاز تلاوت قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیاجس کے بعدحافظ جبران اعظم کیانی اور محمد قدیر احمد خان نے بارگاہ مصطفوی ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ محمد عرفان رضاء نے آقاء ﷺ کی سیرت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء محفل کو تلقین کی کہ وہ آقاء ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اس کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنانے کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی اس کی دعوت دیں ۔

آخر میں شرکاء محفل نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور منہاج القرآن بادالونا کی طرف سے تمام شرکاء میں لنگر میلاد تقسیم کیا گیا ۔ کامیاب محفل کے انعقاد پر منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے بادالونا انتظامیہ کے صدر محمد جہانگیر، نائب صدر نواز جرال اور سیکریٹری جنرل عدنان رضاء حسین سمیت تمام دیگر عہدیدران و معاونین کو مبارک باد دی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

14فروری بروز پیر( 11اور 12ربیع الاول کی درمیانی رات ) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب میلاد مصطفی ﷺ کے موقع پر خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیاجس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت سمیت دیگر قریبی علاقوں سے سینکڑوں عاشقانِ مصطفی ﷺنے شرکت کی۔ محفل کا آغاز نماز عشاء کے وقت ہوا اور اختتام نماز فجر پر ہوا۔ محفل میں نقابت کے فرائض حافظ محمد عابد نقشبندی اور نوید احمد اندلسی نے سر انجام دیے ۔ اس پر مسرت موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کورنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے خوب سجایا گیا اور خوبصورت انداز میں سٹیج کی سجاوٹ کی گئی ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد عابد نقشبندی نے کیاجس کے بعد منہاج نعت کونسل اور دیگرثناء خوانان نے بارگاہ رسالت ﷺمیں ہدیہ عقیدت پیش کیا ان خوش قسمتوں میں تنزیر الرحمان، محمد شفیق، محمد مہتاب، حافظ محمد عاطف، سجاد گولڑوی، محمد عثما ن قادری، محسن صدیق، حافظ محمد جبران، ابرار حسین، محمد ارشد اور وقار حسین شامل ہیں ۔

سلسلہ نعت خوانی کے اختتام پر امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی کو خطاب کی دعوت دی گئی ، انہوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ آپ ﷺکی ولادت با سعادت پرظلمت اور تاریکیاں ختم ہو گئیں ، گمراہی ختم ہوئی اور علم و نور آیا، انہوں نے آقاء ﷺ کی شان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ابو لہب نے جب حضور ﷺکی شان میں گستاخی کی تو اللہ کریم نے اس کی مذمت کے لئے اپنے پاک کلام کی پوری سورۃ نازل کردی اور اس طرح ابو لہب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں ڈال دیا گیا لیکن احادیث سے یہ بات ثابت ہے کہ پیر والے دن ابو لہب کے عذاب میں کمی کی جاتی ہے کیونکہ اس نے حضور ﷺکی ولادت پر خوش ہو کر اپنی ایک لونڈی کو آزاد کیا تھا۔ لہٰذا ولادت کی خوشی منانے کی وجہ سے جب اللہ کریم نے ایک کافر کو محروم نہیں کیا تو ہم تو آقا ﷺکے امتی ہیں، اس موقع پر جتنی خوشی منائی جائے کم ہے کیونکہ یہ عمل اللہ کریم کو بہت ہی پیارا لگتا ہے۔

اس پر مسرت و بابرکت محفل میں شرکاء کے لئے مٹھائی کا انتظام کیا گیا ، نصف شب کو نماز تسبیح ادا کی گئی جس کے بعد عالم اسلام و ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ محفل کے آخری حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا ۔

صبح صادق کے وقت تمام شرکائے محفل نے کھڑے ہو کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا ، مسلسل 10گھنٹے جاری رہنے والی یہ عظیم الشان محفل نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo21نومبر بروز اتوار ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے پہلے طالب علم حافظ محمد عاطف احتشام کی دستار بندی بھی کی گئی ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ مسعود اختر نے حاصل کی اس کے بعد سلسلہ نعت خوانی میں محسن صدیقی، عبد الواحد، حافظ عاطف احتشام، جاوید قادری، اسحاق کیانی اور معروف نعت خواں محمد قدیر احمد خان نے گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ محفل میں نقابت کے فرائض حافظ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے۔

علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن سپین، بارسلونا) کو خطاب کی دعوت دی گئی ، انہوں نے علم اور عمل کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہم سیکھیں ہمیں اس پر بھرپور طریقہ سے عمل پیرا ہونے کی کوشش بھی کرنا چاہیے اورتمام علوم کا مرکز و محور اللہ تعالیٰ کا کلام قرآن مجید ہے ، انہوں نے حدیث پاک کا حوالہ دے کر بتایا کہ جس نے قرآن کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا اسے دوزخ کی آگ بھی نہیں چھو سکتی ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حضور غوث پاکؓ سمیت جتنے بھی اولیا ہوئے ہیں ان سب کی تعلیم کاآغاز قرآن کریم سے ہی ہواہے۔ علامہ صاحب نے بتایا کہ پیران پیر غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؓ قرآن کریم پر اتنی دسترس اور اتنا علم رکھتے تھے کہ ایک مرتبہ آپ نے کلام پاک کی کی آیات کی 40مختلف تفاسیر و تاویلات بیان فرمائیں اور فرمایا کہ میں 40مزید بھی بتا سکتا ہوں تاہم وہ آپ لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے ۔

خطاب کے اختتام پر نماز مغرب اداء کی گئی جس کے بعد نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل MQIسپین) مائیک پر آئے اور اس طرح محفل کے دوسرے حصہ کاآغاز ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا میں زیر تعلیم حفظ کے طلباء میں سے سب سے پہلے حفظ قرآن مکمل کرنے والے حافظ محمد عاطف احتشام کی دستار بندی ہونی تھی ۔

علامہ عبد الرشید شریفی (امیر تحریک)اور حافظ عبد الرزاق نقشبندی (استاد شعبہ حفظ) نے تکبیر و رسالت کے نعروں اور درود سلام کی گونج میں حافظ عاطف احتشام کی دستار بندی کی ، مرزا محمد اکرم بیگ (صدر MQIسپین ) نے حافظ عاطف احتشام کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے سند حفظ قرآن کریم دی ۔اس موقع پر MQIسپین کے عہدیداران ، حاضرین محفل اور منہاج یوتھ لیگ سپین نے حافظ عاطف احتشام ،انکے استاد حافظ عبد الرزاق اور انکے والدکو مبارک باد دی۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے تمام حاضرین سے اپیل کی کہ وہ بھی حافظ عاطف احتشام کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں کیونکہ ہماری بقاء اسی میں ہے ، انہوں نے کہا کہ بارسلونا سپین کے تمام نوجوانوں کے لیے حافظ عاطف احتشام ایک تابندہ مثال کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے اپنی سکول کی تعلیم اور کام (جاب) کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کو حفظ کیا۔محفل کے اختتام پر لنگر(تبرک )تقسیم کیا گیا جس کا انتظام حاجی محمد نذیر اداسی نے اپنے رفقاء کی معاونت سے کیا ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

More Articles ...