نماز عید کے متعلق تفصیلات اور خواتین کی نماز عید، عید کا اشتہار

31دسمبر 2005 بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء، منہاج نعت کونسل،بارسلونا، اسپین کےزیرِ اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ایک عظیم الشاں روحانی، وجدانی محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا اور گرد و نواح میں بسنےوالے پاکستانی مسلمانوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔ محفل کا آغاز صحیفہ ہدایت کی آیاتِ بینات سےہوا جس میں مختلف حفاظ و قراءنےحصہ لیا جن میں مسجد کےطالب علم(حافظ محمد عاطف احتشام ، حافظ محمد عثمان طاہر ، حافظ محمد اسد بخاری )،حافظ جبران اعظم کیانی اور خاور عزیز نےحصہ لیا ، اس کےبعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہو اجس میں بارسلونا اور کتالونیا کےدیگر علاقوں کےمشہور نعت خواں حضرات نےحصہ لیا جن میں محمد فاروق، اٹلی سےآئےہوئےاورنگ زیب، علی حیدر، سید قاسم علی شاہ، محمد عبدالواحد، محمد جلیل، خاور عزیز، محمد ایوب، محمد منظور اور مسجد کےطلبہ حافظ محمد عاطف احتشام، محمد عثمان، ذیشان علی شامل ہیں ۔علامہ عبد الرشید شریفی صاحب نےاپنی خطاب میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں جو یہاں بیٹھ کر اپنےنبی کےحضور درور سلام کےنظرانےپیش کر رہےہیں اور دیگر لوگوں کی طرح فضول گھومنے پھرنےسےبچےہوئےہیں ۔انہوں نےواضح کیا کہ یہ محفل نئےسال کےشروع ہونےکی خوشی میں نہیں بلکہ اس کی خوشی میں فضول کام کرنےوالوں کےلیےایک بہترین متبادل محفل ہےنیز انہوں نےبارگاہِ مصطفی کےآداب بیان فرمائے۔ منہاج نعت کونسل کےسربراہ محمد قدیر احمد خاں نےماں کی شان میں ایک منقبت پیش کی جس کےدوران بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنےمیں آئے، بعد میں ناظمِ نعت کونسل نےحاضرین کےساتھ مل کر ٹھیک بارہ بجےسرکارِ دو عالم کی بارگاہ میں ددرود سلام کا نظرانہ پیش کیا جس سےنعت خوانی کا سلسلہ اپنےاختتام کو پہنچا ، اس کےبعد حاضرین می٘ تبرک تقسیم کیا گیا جس کا احسن انتظام حاجی محمد نذیر اداسی نےاپنےرفقاءکی معاونت سےکیا ، لنگر کی تقسیم کےبعد سیف الملوک کی محفل شروع ہوئی جو کہ صبح چار بچےتک جاری رہی اس میں بارسلونا کےمشہور بزرگ بابا جلال احمد اور ان کےرفقاءسمیت دیگر عاشقانِ عارفِ کھڑی نےشرکت کی جن میں حاجی غلام حسین ، جاوید قادری ، محمد اعظم، محمد ایوب، اور اٹلی سےآئےہوئےاورنگ زیب نےشرکت کی۔
اتوار 18 دسمبر کو بعد نمازِ عصر جامع مسجد منہاج القرآن میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد اہلِ عقیدت نے شرکت کی ۔ محفل کا آغازصحیفہ رشد ہدایت کی آیاتِ بینات سے جامع مسجد منہاج القرآن کے طالب علم محمد عاطف احتشام نے کیا ،جس کے بعد بارسلونا کے معروف نعت خوانان حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، ثناء خوان حضرات میں، حافظ محمد عاطف احتشام، عبد الواحد، قاری عبد الرحمن، عبد الجلیل، سید قاسم علی شاہ اور ناظم منہاج نعت کونسل قدیر احمد خان شامل تھے۔ ازاں بعد علامہ عبد الرشید شریفی صاحب نے اپنے خطاب میں اولیاءاللہ کے راستے پر چلے نے تلقین فرمائی اور فرمایا کہ یہ ہی راستہ اصلی راستہ ہے ، نمازمغرب ادا کرنے کے بعد محفل ذکر ہوئی اور خصوصی دعا ہوئی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔ اس محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے ، صدر، محمد اقبال، ناظم اجتماعات محمد نذیر اداسی، شعبہ ویلفئیر کے سربراہ محمد نواز کیانی، ناظم نشرو اشاعت نوید اصغر، چوہدری پرویز اختر، منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں میں سے ناظم مالیات، محمد عاطف احتشام ، حافظ محمد اسد، محمد عماد اور خرم شبیر ،نے شرکت کی۔
اتوار 13 نومبر کو بعد نمازِ عصر جامع مسجد منہاج القرآن میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد اہلِ عقیدت نے شرکت کی ۔ محفل کا آغازصحیفہ ہدایت کی آیاتِ مقدسہ سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا ،جس کے بعد بارسلونا کے معروف نعت خوانان حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب میں اپنے خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت پیش کیے، ثناءخوان حضرات میں، سید قاسم علی شاہ، جاوید قادری، محمد افضل، حیدر علی، ناظم منہاج نعت کونسل قدیر احمد خان شامل تھے۔اس محفل میں گیارہویں شریف کے علاوہ منہاج القرآن اسپین کے شعبہ ویلفئیر کے سربراہ محمد نواز کیانی کے والد کی برسی بھی شامل تھی ۔ ازاں بعد علامہ شفیق الرحمٰن منہاجین نے اپنے خطاب میں اپنی آخرت سنوارنے کی تلقین کی اور فرمایا کہ ہمیں اس مقصد کے لیے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور بزرگان دین کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنانا ہو گا۔ نمازمغرب ادا کرنے کے بعد صلٰوۃ سلام اور خصوصی دعا ہوئی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا جس کا احسن انتظام حاجی محمد نذیر اداسی نے اپنے رفقاء کی معاونت سے کیا ۔ اس محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے ، صدر، محمد اقبال، ناظم اجتماعات محمد نذیر اداسی، شعبہ ویلفئیر کے سربراہ محمد نواز کیانی، ناظم نشرو اشاعت نوید اصغر، منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں میں سے نائب صدر حافظ محمد یسین، ساجد محمود،نائب ناظم، عاقب جاوید خان، ناظم مالیات، محمد عاطف احتشام اور ناظم نشرو اشاعت عمیر ڈارنے شرکت کی۔