21جنوری 2012بروز ہفتہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے کی ۔ اجلاس میں ممبر ممالک اور یورپین کونسل کے شعبہ جات کی کارکردگی کی رپورٹس پیش کی گئیں اور رواں سال کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ، اجلاس صبح 10بجے سے رات 10بجے تک جاری رہا۔


اجلاس میں علامہ حسن میر قادری(امیر) ، چوہدری اعجاز احمد وڑائچ (صدر)، محمد بلال اوپل (سیکریٹری جنرل)، شبیر احمد کھوکھر(نائب صدر)، سید جمیل شاہ(سیکریٹری جنرل (MPIC)، خلیل احمد راؤ(صدر MCB)، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل MCB)، سید مقصود شاہ (صدر دی ہیگ ہالینڈ)، سید محمود شاہ (صدر ڈنمارک)، مرزا محمد اکرم بیگ (صدر سپین)، فیض عالم (سیکریٹری جنرل ناروے)، الحاج محمد شفیق اعوان (سیکریٹری جنرل یونان)، حاجی ارشد جاوید (صدر اٹلی)، محمد شبیر (سیکریٹری جنرل اٹلی)، حاجی محمد یعقوب (قائم مقام صدر فرانس)اور حاجی محمد اسلم (سیکریٹری جنرل فرانس)، علامہ احمد رضاء (امیر دی ہیگ ہالینڈ)، یاسر محمود اور محمد اصغر قادری نے شرکت کی ۔ ان کے علاوہ منہاج ٹی وی کے حوالے سے بریفینگ دینے کے لیے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر حاجی گلزار احمدکی قیادت میں ساجد فیاض اوراظہر صدیق نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔


اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مبقول ﷺ سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب علامہ احمد رضاء اور محمد اصغر قادری نے حاصل کی ۔ صدر منہاج یورپین کونسل چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری (منہاجین) نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا اور سیکریٹری جنرل منہاج یورپین کونسل محمد بلال اوپل نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے 2011میں منہاج یورپین کونسل کے تحت کوپن ہیگن ،ڈنمارک(زون1)، پیرس ،فرانس (زون2) اور کارپی ، اٹلی (زون 3) کے اجلاس پر گفت و شنید کی گئی اورمذکورہ اجلاسوں میں تحریکی عہدیداران کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان پر فیصلہ جات کیے گئے۔ اجلاس میں موجود مختلف ممالک کے صدور و ناظمین نے اپنے ممالک میں تحریک منہاج القرآن کے تحت سال 2011میں ہونے والی مذہبی، علمی، تدریسی، روحانی، سماجی، فلاحی اور بین المذہبی سرگرمیوں کی تحریری رپورٹس پیش کیں اور اپنے مسائل و ضروریات سے کونسل کو آگاہ کیا ۔


اجلاس کے آخری حصہ میں حاجی گلزار احمد ، ساجد فیاض اور اظہر صدیق نے منہاج ٹی وی کے حوالے سے کیے گئے اب تک کے معاملات اور آئندہ منصوبہ جات کونسل کے سامنے پیش کیے ۔ حاجی گلزار احمد نے بتایا کہ منہاج ٹی وی کو پاکستان بھر میں کیبل پر چلانے کے لیے مختلف شہروں میں کام جاری ہے اور آئندہ چند ماہ میں یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ ساجد فیاض (مینیجنگ ڈائریکٹر )نے منہاج ٹی وی کے تکنیکی امور کی تفصیلات پروجیکٹر سکرین کے ذریعے پیش کیں ۔


علامہ حسن میر قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ (دی ہیگ )کی طرف سے منہاج یورپین کونسل کے اجلاس کی میزبانی اور احسن انتظامات کرنے پر صدر سید مقصود شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارک باد دی ، خصوصی دعا کے بعد رات 10بجے اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔اجلاس کے دوران نمازِ ظہر، نماز عصر اور نمازِ مغرب کے علاوہ دن کے کھانے اور چائے کے وقفہ جات بھی ہوتے رہے ۔

IMG_1828.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1871.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1895.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_1874.jpg

IMG_1857.jpg

IMG_1886.jpg