شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لخت جگر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی القادری اپنے دورۂ سپین کے دوران 11جون بروز جمعہ بارسلونا کی پاکستانی صحافی برادری سے ملاقات اورخطاب کریں گے ۔اس تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبا ل اعظم ، منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے ۔

ملاقات کا اہتمام بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری پر کیا گیا ہے ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے صحافی برادری کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں ۔


شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ کے سلسلے میں9جون کو لوگرونیو ، 10جون کو بارسلونااور 11جون کو بادالونا کا دورہ کریں گے ۔ اس دورہ میں ان کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبا ل اعظم بھی ہونگے ۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 10جون بروز جمعرات کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان سے خطاب کریں گے جبکہ 11جون بروز جمعرات بادالونا میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ وہ اپنے اس دورہ کے دوران مقامی پاکستانی میڈیا اور کاتالونیا کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے ۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ان دنوں یورپ کے دورہ پر ہیں اس وقت تک وہ یونان، آسٹریا، ہالینڈ، اٹلی اور فرانس کا دورہ کر چکے ہیں ، ان تمام ممالک کے دورہ میں انہوں نے مختلف امن کانفرنسنزPeace Conferencesمیں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ فتویٰ کی روشنی میں خطابات کیے ۔ سپین کے بعد وہ ڈنمارک ، سویڈن، فن لینڈ اور ناروے کا دورہ بھی کریں گے ۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بادالونا Badalonaمیں مسجد منہاج القرآن کی جگہ کی خریداری، تعمیراتی کام کی تکمیل اور افتتاح کے بعد سپین میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز کی تعداد 4ہو گئی ہے جن میں سے 2بارسلونا ،1بادالونااور 1لوگرونیو میں واقع ہے ۔ ان تمام مراکز سے پاکستانی اور مسلمان کیمونٹی دن رات مستفید ہو رہی ہے ۔ منہاج القرآن سپین کے مراکز میں دینی سرگرمیوں کے علاوہ ثقافتی ، تعلیمی ، بین المذھبی اور بین الثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جاتاہے ، جن میں بچوں کے لیے ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم ، اردو زبان کی تعلیم، خواتین و حضرات کے لیے ہسپانوی و کاتالان زبان کی تعلیم شامل ہے ۔

گزشتہ 30مئی بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی کیمونٹی بالخصوص فیملیزکی آبادی میں مسلسل اضافے کے پیش نظر جلد ہی Hospitaletمیں بھی مسجد تعمیر کی جائے گی کیونکہ تاحال وہاں کوئی مسجد نہیں قائم کی گئی اور اس کمی کے باعث پاکستانی کیمونٹی کے بچوں کا دینی مستقبل خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔اجلاس میں اوسپتالیت کے ممتاز بزنس مین اور منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کے ممبر حاجی زاہد اختر زاہدی کو Hospitaletمیں منہاج القرآن کا کوارڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

Hospitaletمیں رہائش پذیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء ، اراکین ، وابستگان اور دین کے کام کے لیے درد دل رکھنے والے حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اس بارے اپنی بہتر تجاویز و آراء کے لیے منہاج القرآن بارسلونا مرکز سے رابطہ کریں ۔

جامع مسجد منہاج القرآن بادالونا کی افتتاحی تقریب 6مئی 2010بروزجمعرات شام 7بجے منعقد ہو گی ، جس میں سفیر یورپ تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری ، DGمذھبی امور کاتالونیا Montserrat Coll، منہاج القرآن بادالونا اور بارسلونا کے قائدین، بادالونا بلدیہ ، دیگر مقامی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔ اہل بادالونا کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین کے تحت 2سال قبل جامع مسجد منہاج القرآن بادالونا کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا تھا، اس دو سالہ عرصے کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل نے تمام قانونی و تعمیراتی کام احسن طریقے سے مکمل کیے ۔ اسی دوران منہاج القرآن سپین نے بادالونا میں تنظیم سازی بھی کی ۔ جس میں جہانگیر حسین گرمالہ کو صدر اور عدنان رضاء کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا جنہوں نے منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم کے دیگر عہدیداران کے تعاون سے منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری کی سرپرستی میں مسجد کی خریداری کے بعد تعمیراتی کام اور کاغذی کاروائی کی تکمیل کے لیے بہت محنت سے کام کیا ۔ مسجد کے بارے بعض مقامی لوگوں اور تنظیمات کی بلا وجہ مخالفت کے تاثر کو کم کرنے کے لیے تین مرتبہ زیر تعمیر مسجد کے اندرOpen Door Session کا انعقاد بھی کیا گیاجس میں ہمسائیوں اور مقامی تنظیمات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام 28فروری 2010کو شام 4:30پر سپین کی سب سے بڑی میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہو گی جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شرکت کریں گے ۔




منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ 14سال سے منہاج القرآن بارسلونا کے تحت محفل میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منائی جاتی ہے اس سال ان شاء اللہ تاریخی محفل ہو گی جس میں بارسلونا ، Badalona, Santa Coloma, Hospitalet, Sabadell, Terrassaاورکاتالونیا کے دیگر علاقوں کے سے مصطفوی شمع کے پروانے جوق در جوق شرکت کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کانفرنس میں کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں واحد مسلمان ممبر محمد شعیب اور ہسپانوی مسلم شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔



تفصیلات: بمقامMuseu Maritim(سمندری عجائب گھر ) ، Av Drassanes ( 25منزلہ عمارت Edificio Colonکے بالکل ساتھ)، پہنچنے کے لیے میٹرو لائن نمبر 3 کے سٹاپ Drassanes پر اتریں ۔

More Articles ...