بارسلونا، سپین میں یوم آزادی کی تقریبات کامرکزی پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) اور ادارہ ہم وطن کے زیر اہتمام Museu Maritimمیں منعقد ہو گا، پاکستانی خواتین کی تنظیم Acesopبھی اس پروگرام میں شرکت کرے گی ۔اس تقریب میں بارسلونا میں پاکستانی کونصلر جنرل ایاز حسین سید، ویلفیئر کونصلر سید شکیل شاہ ،حکومت کاتالونیا کے سیکریٹری امیگریشن Oriol Amorosسمیت دیگر پاکستانی و مقامی شخصیات شرکت کریں گی ۔ عوام الناس کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔

پاکستان کے 64ویں یوم آزادی کے اس پروگرام کا آغازشام6:00بجے کیا جائے گا اور اختتام 9:00بجے (افطاری) پر کیا جائے گا ۔پروگرام میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طلبہ تلاوت، نعت اور تقاریر کریں گے جبکہ Acesopکی طرف سے ملی نغمے و قومی ترانہ پیش کیا جائے گا ۔جشن آزادی کے اس پروگرام کو بہترین طریقہ سے منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔پروگرام کے اختتام پر افطاری و نماز مغرب کی ادائیگی کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ پروگرام Plaza de los Angelesمیں منعقد ہوتا تھا لیکن سخت گرمی کے باعث اس دفعہ ادھر اس تقریب کا انعقاد ممکن نہ تھا اس لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذیلی شعبہ منہاج مصالحتی کونسل کی طرف سے Museu Maritimکے وسیع ہال کا انتخاب کیا گیا ہے ، جہاں نا تو گرمی کا خطرہ ہے اور نہ ہی بارش کا ۔Museu Maritimوہ ہی جگہ ہے جہاں اس سال میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد کیا گیا تھا ۔بذریعہ میٹرو پہنچنے کے لیے L3کے اسٹاپ Drassanesپر اتریں ۔

 

 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام 20جون بروز اتوار شام 6بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف (ماہ رجب المرجب) منعقد ہو گی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری خطاب کریں گے ۔ محفل میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔

فیس بک اور دیگر آن لائن ویب سائٹس پر پیغمبر اسلام کے بارے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد جہاں مختلف دینی و سماجی تنظیمات نے اپنے طریقہ کار سے احتجاج کیا وہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا نے بھی اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر ایک ایسی کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں اظہار رائے کی حدود کے بارے میں مختلف یورپین ممالک میں دیے جانے والے عدالتی فیصلہ جات اور دیگر مذہب کے مطابق انبیاء اور مقدس ہستیوں کی توہین کے بارے میں تعین کردہ سزاؤں پر گفت و شنید کی جائے گی ۔

اس سیمنار میں حقوق کے بارے میں بارسلونا آؤ تونوما یونیورسٹی کے پروفیسر Alex Seglersاور بارسلونا یونیورسٹی کی تعلیمات اسلامیہ و عربیہ کی ماہر پروفیسر Dolors Bramonکے علاوہ بارسلونا میں پاکستان کے قونصلر جنرل ایاز حسین سید ،مسلمان ممبر پارلیمنٹ محمد شعیب کے علاوہ دیگر مقامی تنظیمات کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔

کانفرنس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد کی جائے گی جس کا آغاز شام 5بجے ہو گا ۔منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے ہسپانوی و کاتالان زبان پر عبور رکھنے والے تمام پاکستانی بھائیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نہ صرف خود اس کانفرنس میں شرکت کریں بلکہ اپنے ہسپانوی دوستوں کو بھی اپنے ساتھ شرکت کی دعوت دیں ۔

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 11جون بروز جمعۃ المبار ک بادالوناBadalonaمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

منہاج القرآن بادالونا کے مطابق صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا خطاب 1:30بجے شروع ہو گا۔ نماز جمعہ کا اہتمام ہمیشہ کے طرح Plaza Cameron de la Islaمیں کیا جائے گا ۔ بارسلونا سے آنے والے احباب یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن 2کے سٹاپ Artigues Sant Adriaیا Sant Rocپر اتریں ۔

12جون بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک (کوپن ہیگن) کے نئے مرکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کے لخت جگر اور تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے اور عظیم الشان مرکز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔

اس تقریب میں جہاں دنیا بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان آئیں گے وہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا 5رکنی وفد بھی شرکت کر ے گا ۔ منہاج القرآن سپین بارسلونا کے اس وفد میں نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل)، محمد عتیق قادری (صدر یوتھ لیگ)، احسن جاوید خان(سیکریٹری یوتھ لیگ)، بلال یوسف مصطفوی اور محمد آصف قادری شامل ہیں ۔

More Articles ...