بارسلونا اور سپین کے دیگر علاقوں کی مسلم تنظیمات نے عید الفطر 10ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ان تنظیمات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے علاوہ بارسلونا سنٹر کی مساجد، اسلامک کونسل آف کاتالونیا اور اسلامک سنٹر بارسلونا شامل ہیں ۔

منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے 10ستمبر کو 8:30بجے اسپورٹس ہال El Ravalاور 8:45پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز عید اداء کی جائے گی ، دونوں جگہوں پر عید کی 3جماعتوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ تمام احباب باوضوتشریف لائیں ۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین نے3ستمبر کو اسپورٹس ہال El Raval اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقدہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا ، جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کام کی تفصیلات بتائیں اور اہل بارسلونا سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔MWFیورپ کے ڈائریکٹر کے حالیہ دورہ بارسلونا کی انفرادیت یہ رہی کہ انہوں ایک ہی دن 3اجتماعات پر خطاب کیا ،منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 1:15پر ، اسپورٹس ہال El Ravalمیں 2:00پر اور پھر دوبارہ 3:15پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خطاب کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بادالونا میں نماز تراویح کے موقع پر بھی گفتگو کی ۔

علامہ اقبال اعظم نے اپنے خطابات میں حاضرین کو بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے متاثرین سیلاب کی بحالی کی خاطر 20سال سے جاری شہر اعتکاف کو منسوخ کر تے ہوئے تمام معتکفین کو سیلاب زدہ علاقوں میں رضاء کاران بن کر جانے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام کے حکم کے بعد تحریک کے مرکز اور پورے ملک سے بڑی تعداد میں رضاکاران متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے متاثرہ علاقوں میں روانہ ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وطن عزیز پاکستان کے اندر اور باہر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات ہر ملک میں بھرپور طریقہ سے متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہیں ۔



تصاویر : اسپورٹس ہال El Raval


Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

تصاویر: منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا



Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo
Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین 2روزہ تنظیمی دورہ پر گزشتہ روز (2ستمبر کو )بارسلونا پہنچ گئے ہیں ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر حاجی مظہر حسین، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق اور سیکریٹری یوتھ لیگ احسن جاوید خان نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا ۔

علامہ اقبال اعظم نے 2ستمبر کی رات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن بارسلونا کی ایگزیکٹو کونسل سے ملاقات میں اپنے دورہ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد MWFکی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی گفتگو کی اور منہاج القرآن یورپ کی تنظیمات کی کارکردگی بھی بتائی ۔

MQIبارسلوناکی طرف سے طے کردہ شیڈول کے مطابق علامہ اقبال اعظم اپنے دورہ بارسلونا کے دوران آج 3ستمبر کو 1:15پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا ،2:00بجے اسپورٹس ہال El Raval اور 3:00بجے دوربارہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔3ستمبر کی رات نماز تراویح کے بعد بادالونا میں بھی ان کا خطا ب ہو گا ۔

بارسلونا، سپین میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) ،ادارہ ہم وطن اورخواتین کی تنظیم Acesop کے زیر انتظام منعقد ہو گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

64ویں یوم آزادی کی تقریب کے منتظمین مرزا محمد اکرم بیگ (نائب صدر منہاج القرآن بارسلونا) اور جاوید مغل (ڈائریکٹر ادارہ ہم وطن) کے مطابق پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، ان سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز 6بجے تلاوت قرآن کریم سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طلبہ کریں گے جس کے بعد بچوں کی طرف سے نعت رسول مقبول ، ملی نغمے ، قومی ترانہ اور تقاریر پیش کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب میں کاتالونیا کی حکومت کے سیکریٹری امیگریشن Oriol Amoros، پاکستانی کونصلر جنرل ایاز حسین سید اور میئر بارسلونا Jordi Hereuشرکت کریں گے ، پروگرام کا اختتام افطاری کے ساتھ ہو گا جس بعد ہال کے اندر ہی نماز مغرب اداءکی جائے گی ۔

یوم آزادی کے اس پروگرام کا انعقاد Museu Maritimکے اس ہال میں ہو گا جہاں عید میلاد النبی ﷺ کی محفل منعقد ہو ئی تھی ، یہ میٹرو L3کے اسٹاپ Drassanesپر واقع ہے ۔ منتظمین کی طرف سے عوام سے وقت کی پابندی کی التماس کی گئی ہے ۔

More Articles ...