منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کا منفرد اعزاز ، اسپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نمازِ عید سرکاری ٹیلیوژن سے براہِ راست نشر کی جائے گی۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین اور ٹیلیوژن آف کتالونیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ نماز عید کا یہ پروگرام راوال کے اسپورٹس ہال سے براہ راست ، کتالونیہ ٹیلی وژن کے چینل نمبر 33 سے 8:45 منٹ پر نشر کیا جائے گا اور نماز عید کے اختتام تک جاری رہے گا ۔ اسپین میں مقیم مسلمانوں میں سے یہ اعزاز سب سے پہلے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے حصے میں آیا ہے۔

مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ، چھٹی بین المذاھب کانفرنس 15 دسمبر بروز جمعرات کو چرچ سنت انتونی آباد میں ہو گی اس کانفرنس میں کتلونیا میں بسنے والے ہر مذہب کے نمائندے شرکت کریں گے، اس کانفرنس میں کتالونیہ کی پاکستانی مسلمان کیمونٹی کی نمائندگی منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کا وفد کرے گا ۔ مقام ۔ C / SANT ANTONI ABAD, 8-10

تحریکِ منہاج القرآن کے تحت شہدائے زلزلہ کانفرنس ،بروز اتوار، 4 دسمبر کو اٹلی کے شہر رجوا ملیا میں ہو گی ، جس میں یورپ بھر سے منہاج القرآن انترنیشنل کی تنظیمات کے وفود شرکت کریں گے جن میں ناروے، برطانیہ، جرمنی، ہالینڈ، ڈنمارک، فرانس اور اسپین کی تنظیمات شامل ہیں اس کے علاوہ یورپ بھر کی دیگر پاکستانی تنظیموں کو بھی اس کانفرنس می شرکت کی دعوت ہے، اس سلسے میں منہاج القرآن اٹلی نے کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس کانفرنس میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے منہاج القرآن کی طرف سے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا جائے گا اور مستقبل میں کی جانے والی کوششوں کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا ۔اس کانفرنس کے موقع پر یورپ بھر کی پاکستانی تنظیمات کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اس کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔