منہاج ویمن لیگ سپین بارسلونا کے زیرِ انتظام خواتین کے لیے نمازِ عید کا انتظام منہاج القرآن بارسلونا کی نئی مسجد میں کیا جائے گا جو کہ C / Erasme de Janer, 9-11 میں واقع ہے ۔ نئی مسجد میں پہنچنے کے لیے میٹرو L-2 کے Sant Antoniاسٹاپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

خواتین کے لیے نمازِ عیدکی جماعت 9:30 پراداکی جائے گی ۔ نماز کے لیے آنے والی خواتین سے التماس ہے کہ وہ اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ آئیں ۔

گزشتہ برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام رمضان المبارک کے مہینہ کے دوران نمازِ جمعہ Raval کے وسیع اسپورٹس ہال (Polideportivo El Raval)میں ادا کی جائے گی ، جو کہ Rambla Raval پر واقع ہے ۔

نمازِ جمعہ کے لیے آنے والے احباب سے گزارش ہے کہ وہ گھر سے باوضو تشریف لائیں کیونکہ ہال میں وضو کے لیے جگہ نہیں ہے ۔ہال 1:30 بجے کھل جائے گا جبکہ ٹھیک 2:30 بجے نماز کھڑی ہو جائے گی ۔ وقت کی پابندی کیجیے کیونکہ 3:00 بجے ہال خالی کر دیا جائے گا ۔

بارسلونا شہر کے سنٹر میں 6 مساجد موجود ہیں تاہم ماہِ رمضان المبارک کے دوران نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے یہ ناکافی ہیں اس لیے منہاج القرآن بارسلونا کی جانب سے ہر سال یہ ہال مقامی حکومت سے کرائے پر حاصل کیا جاتا ہی، اس ہال میں 1500 افراد بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں ، عید کی نماز بھی اسی ہال میں ادا کی جاتی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے چاند کے متعلق اہم اجلاس آج بروز اتوار شام 6 بجے ہو گا جس میں شرکت کے لیے بارسلونا شہر کی تمام اسلامی تنظیمات و مساجد کے امام صاحبان کو دعوت دی گئی ہے ۔

اس اجلاس میں جدید سائنسی حوالہ جات اور شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا کہ رمضان المبارک کا آغاز کب ہو گا ۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے سپین کی وزارتِ مواصلات کے محکمہ فلکیات سے تفصیلی رپورٹس حاصل کر لی ہیں ۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد سپین میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن کرنا ہے ، تاکہ اتحادِ امت کا مظاہرہ ہو سکے ۔

اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام شرکت کریں گے ، جن تنظیمات و مساجد کو دعوت دی گئی ہے ان کے نام یہ ہیں ۔ مسجد طارق بن زیاد بارسلونا، القائم اسلام سنٹر بارسلونا، مدنی مسجد بارسلونا، فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی بارسلونا، اسلامک سنٹر بارسلونا اور اسلامک کونسل آف کتالونیا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی جانب سے اس اجلاس میں خطیب علامہ عبد الرشید شریفی، سیکریٹری جنرل محمد اقبال، ناظمِ ویلفیئر محمد نواز کیانی اور ناظمِ نشرو اشاعت نوید اصغر شرکت کریں گے ۔

اس تاریخی نوعیت کے اجلاس کے اختتام پر جو بھی فیصلہ کیا گیا اس کو مقامی ریڈیو، پاکسلونا، پر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن سپین کی ویب سائٹ www.Minhaj.es پر بھی لگایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک کے چاند کے متعلق معلومات کے لیے منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز پر بذریعہ ٹیلی فون بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے 933177123 ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا کے زیرِ اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں سالانہ محفلِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد 9 ۔اگست بروز جمعرات کو بعد نمازِ مغرب کیا جائے گا ۔ محفل میں امیرِ تحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری خطاب فرمائیں گے ۔محفل ساری رات جاری رہے گی، دورانِ محفل تلاو ت و نعتِ رسول مقبول کے علاوہ انفرادی و اجتماعی عبادت کے لیے وقت دیا جائے گااور جو احباب روزہ رکھنا چاہیں ان کے لیے سحری کا بھی انتظام ہو گا ۔تمام مسلمانوں کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے

اگلے روز علامہ حسن میر قادری جمعۃ المبارک کے اجتماع سے بھی خطاب فرمائیں گی۔

More Articles ...