منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین کے زیرِ انتظام بارسلونا سپین میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع حسبِ سابق اسپورٹس ہال Raval میں ہو گا، اس عظیم الشان اجتماع میں 3 جماعتیں متوقع ہیں پہلی جماعت 9:00 پر منہاج القرآن یورپ کے امیر محترم علامہ حسن میر قادری کرائیں گی، دوسری جماعت 9:30 پر محترم علامہ عبد الرشید شریفی جبکہ تیسری جماعت 10:15 پر محترم علامہ عابد حسین کرائیں گے ۔
یاد رہے کہ امیرِ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ علامہ حسن میر قادری دعوتی و تنظیمی دورے پر سپین تشریف لا رہے ہیں ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور صدر سید ارشد شاہ 18 دسمبر کو سپین کے دعوتی و تنظیمی دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔اس دورہ کا مقصد سپین بھر میں تحریک منہاج القرآن کے وابستگان کو متحرک کرنا ہے ۔

علامہ حسن میر قادری اپنے دورہ سپین کے موقع پر بارسلونا کے علاوہ دیگر شہروں میں تحریک ِمنہاج القرآن کے کارکنان و وابستگان سے خطاب فرمائیں گے ، ان شہروں میں بارسلونا ،بادالونا، بالینسیا، تورتوسا، لوگرونیواور بُرگوس شامل ہیں ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین کی طرف منگل 18 دسمبر کو بارسلونا ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا جائے گا ۔

مونت سیرات کتالونیا کی ایک مشہور پہاڑی کا نام ہے جس کے اوپر کتالونیا کا ایک تاریخی چرچ واقع ہی، بارسلونا میں آنے والے ہر سیاح کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس جگہ کو ضرور دیکھیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تحت منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں پر مشتمل 50 رکنی گروپ اس تاریخی مقام کی سیر کے لیے اتوار 28 اکتوبر کو جائے گا ، اس تفریحی گروپ میں منہاج القرآن بارسلونا کے محمد اقبال چودھری ، محمد نواز کیانی ادارہ ہم وطن کے حسین احمد بخاری اور جذبہ انٹرنیشنل کے شاہد احمد شاہد منہاج یوتھ لیگ کی خصوصی دعوت پر شرکت کریں گے جب کہ امیر قافلہ علامہ عبد الرشید شریفی ہونگے ۔
منہاج یوتھ لیگ کا قافلہ صبح 9 بجے جامع مسجدمنہاج القرآن سے چلے گا، دن بارہ بجے چرچ کے پادری کے ساتھ خصوصی تعارفی نشست ہو گی ، سیر و تفریح کے دیگر مراحل سے فارغ ہونے کے بعد شام 6 بجے قافلہ واپس جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا پہنچے گا ۔

منہاج القرآ ن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا کے زیرِ انتظام جامع مسجد منہاج القرآن میں ماہانہ گیارہویں شریف برائے ماہِ شوال المکرم کا انعقاد اتوار 21 اکتوبر کو بعد نمازِ عصر (5:30 پر)کیا جائے گا ۔

جملہ اہلِ اسلام کو اس محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے ۔ یاد رہے کہ یہ محفل منہاج القرآن بارسلونا کے پرانے مرکز پر ہو گی جو کہ C / Arc del Teatre, 19 میں واقع ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام نئی جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں عید الفطر کے لیے فیصلہ کرنے کے لیے بارسلونا کی مختلف دینی و سماجی تنظیمات کا ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، دعوتِ اسلامی بارسلونا، مسجد غلامانِ مصطفی بیسوس، اسلامک کونسل آف کتالونیا اور اسلامک سنٹر بارسلونا کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیا گیا کہ سپین میں عید الفطر کل 12 اکتوبر کو ہو گی ۔

اجلاس کے آخر میں سب شرکاءنے ایک دوسرے کو متفقہ طور پر عید الفطر منانے پر مبارک باد پیش کی ۔

More Articles ...