گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مرکزی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں انعقاد پذیر ہوا جس میں یومِ عاشور کے سلسلے میں محافل کے انعقاد اور ان کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں علامہ عبد الرشید شریفی، محمد نواز کیانی، حاجی مظہر حسین، مرزا اکرم بیگ، نوید اصغر، حاجی صغیر حسین، محمد اقبال چوہدری، محمد عتیق، محمد ارشد نواز، حسنات مصطفی ہاشمی، شاہین ملک، چوہدری پرویز اختر، حاجی محمد نذیر اداسی اور طیب عثمان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ نواسہ رسول کی شہادت کی یاد میں محرم الحرام کا مرکزی پروگرام فلسفہ شہادتِ امام حسین کے عنوان سے 20 جنوری بروز اتوارکو شام 5 بجے سپورٹس ہال Raval میں ہو گا ۔

اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ 19جنوری بروز ہفتہ کی رات بعد نماز عشاء، تورتوسا میں بھی شہادتِ امام حسین کے عنوان سے ایک محفل کا انعقاد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بارسلونا اور تورتوسا کی ان محافل میں خطاب کے لیے مرکز منہاج القرآن لاہور سے ناظم دعوت علامہ محمد ادریس رانا تشریف لا رہے ہیں وہ اپنے دورہ سپین کے دوران سپین بھر میں مختلف مقامات پر خطاب فرمائیں گے جن میں بارسلونا کے علاوہ لوگرونیو، ثاراگوثا، گاندیا، والینسیا، برگوس اور میڈرڈ شامل ہیں ۔

بارسلونا کے مرکزی پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے بارسلونا بھر میں اشتہارات، ای میلز اور خصوصی دعوت ناموں کے ذریعے تشہیر کی جائے گی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے ، منہاج القرآن بارسلونا کے ناظمِ تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے اپنے ٹیلیفونک بیان میں کہا کہ بینظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے، کسی سے سیاسی یا نظریاتی اختلاف تو کیا جا سکتا ہے مگر کسی کا جانی دشمن بن جانا انسانیت، اسلام اور جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے ۔

امیرِ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے اپنے بیان میں اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کا قتل ایک سفاکانہ اور بہیمانہ عمل ہے اس واقعہ کو قومی سانحہ قرار دینا چاہیئے، انہوں نے اس واقعہ کا ذمہ دار حکومتِ پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ قاتلین کو گرفتار کر کے فوراً کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید اصغر نے کل 28 دسمبر کو بعد نمازِ جمعہ تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے ذمہ داران شرکت کریں گے ۔

منہاج القرآن یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اتوار 23 دسمبر کو منہاج القرآن سپین کے کارکنان و وابستگان سے خطاب کریں گے ۔ اس خصوصی نشست کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز میں شام 5:30 پر بعد از نمازِ مغرب کیا جائے گا ۔ نیا سنٹر C / Erasme de Janer 11 میں واقع ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف بارسلونا اور گردو نواح میں رہائش پذیر رفقاءسے اس تاریخی کنونشن میں شریک ہو کر اپنی تحریکی وابستگی کا ثبوت دینے کی اپیل کی گئی ہی۔ اس بارے مزید معلومات کے لیے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے ٹیلیفون 93 443 32 95پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا، ندائے پاکستان اور پاک پنجاب کتالان ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام بادالونامیں نمازِ عید الاضحی 20 دسمبر بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی، اس بات کا فیصلہ تینوں تنظیمات کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں منہاج القرآن کے جہانگیر حسین، محمد عدنان رضا، عمیر ڈار، ندائے پاکستان کے سید اللہ خان، شہزاد علی، خلیل بٹ اور پاک پنجاب کتالان کے ذوالفقارعلی، چوہدری مظہر حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

نمازِ عید الاضحی کے اجتماع کا انعقاد پلاثہ ختانو میں کیاجائے گا جو کہ C / Chile کائیے چلی کے آخر پر واقع ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے وہاں رمضان المبارک میں نمازِ جمعہ اور عید الفطر کے اجتماعات ہو چکے ہیں ۔ نمازِ عید الاضحی کی جماعت ٹھیک 9:30 پر ہو گی ۔نماز کے لیے آنے والوں سے التماس ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور باوضو تشریف لائیں کیونکہ وہاں وضوکی جگہ نہیں ہی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم کی طرف سے بادالونا کی پاکستانی تنظیمات کو اتفاقِ رائے سے فیصلہ کرنے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح اتفاق کی روایت قائم رکھتے ہوئے درست فیصلے ہی کئے جائیں گے اور کسی کی غلطی کو دلیل بنا کر غلطی نہیں کی جائے گی ۔

More Articles ...