شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 57 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 17 فروری بروز اتوار کو شام 4:00 بجے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علامہ محمد ادریس رانا بطورِ مہمان خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی بذریعہ ٹیلیفون خطاب فرمائیں گے ۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے وابستگان و کارکنان اپنے قائد کا یومِ پیدائش بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں جس میں شیخ الاسلام کی امت مسلمہ کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتاہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی صحت وعمر درازی کے لیے دعا کی جاتی ہے ۔

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اس تقریب میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی کی اتحادِ امت ، غلبہ دین حق کی بحالی اور تجدید و احیاءدین کے لیے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی اور جس مشن کا آغاز آج سے 27 سال قبل لاہور میں کیا گیا تھا اس کے ساتھ اپنی وابستگی کے عہد کی تجدید بھی کی جائے گی ۔ اس موقع پر منہاج القرآن بارسلونا کے طلبہ و طالبات حضور شیخ الاسلام کی شان میں لکھا گیا ترانہ "ظلمت آفاق میں چمکے گا طاہر قادری"بھی پیش کریں گے ۔

منہاج القرآن کے وابستگان و کارکنان خواتین و حضرات اور بارسلونا کے تمام پاکستانیوں کو اس تقریب میں شرکت کی دعوتِ عام دی جاتی ہے ۔ تقریب کا آغاز شام 4بجے ہو گا جو کہ نمازِ مغرب (6 بجے) تک جاری رہے گی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض امیرمنہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی سر انجام دیں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین کے زیرِ اہتمام بارسلونامیں پاکستان مزید قریب Pakistan Más Cerca کے نام سے بین الثقافتی مکالمہ کا انعقاد جمعہ 15 فروری کو شام 6 بجے C / Montalegre, 7 میں واقع ثقافتی مرکز میں کیا جائے گا ۔

اس خصوصی نوعیت کے حامل بین الثقافتی پروگرام میں بارسلونا میں پاکستانی قونصلر محترم جنرل ایاز حسین سید کے علاوہ محترمہ Dolors Bramon، محترم Pere Vilanova اور محترم Antoni Segura شرکت کریں گے ، یہ تمام شخصیات بارسلونا یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات میں پروفیسرز ہیں ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے محمد اقبال چوہدری اس پروگرام میں موڈریٹر کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

اس پروگرام کے انعقاد کے مقاصد میں پاکستان کی موجودہ صورتِ حال پر ہسپانوی لوگوں کی رائے جاننا اور ان کو درست معلومات فراہم کرنا، پاکستان کے عام انتخابات ، محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل شامل ہیں ۔

ہسپانوی زبان سے واقف تمام پاکستانیوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوتِ عام ہے اس کے علاوہ اپنے ہسپانوی دوستوں کو بھی اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جا سکتی ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں گزشتہ ماہ (9 جنوری)کو ایک بین المذہبی مکالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلمانوں کی نمائندگی منہاج القرآن بارسلونا کے علامہ عبد الرشید شریفی، محمد اقبال چوہدری ، نویدا صغر اور محمد عدنان نے کی جبکہ دیگر مذاہب میں سے ہندو مت کی طرف سے Bakhti Das، عیسائیت کی طرف سے Jean Botsho اور Victoria، یہودیت کی طرف سے Jai Anguita جبکہ UnescoCat(یونیسکو کتالونیا)کے ڈائریکٹر Fransesc نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں اور مقامی اخبارات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا جس کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ محمد اقبال چوہدری نے شرکاءکو اس خصوصی پروگرام کا ایجنڈا بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس دور میں مذاہب سے دوری اور مادیت پرستی کے پھیلنے کی وجوہات پر گفتگو کرنی ہے اور یہ دیکھتا ہے کہ سارے مذاہب مل کر کیسے ان مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سب شرکاءنے اپنی باری پر اپنے مذہب کے حساب سے مذکورہ موضوع پر اظہارِ خیال کیا ۔
تقریباً 12 بجے چائے کا وقفہ کیا گیا جس کے بعد سوال جواب کا دور شروع ہوا جس میں حاضرین نے اپنے سوالات کیے جن کے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے مقررین نے جوابات دیے ۔ ان سوالات میں وجود باریٰ تعالیٰ، انسانیت کے لیے فائدہ مند اور نقصان دہ اشیاء اور مادیت پرستی سر فہرست رہی ۔ اس دوران نمازِ ظہر بھی ادا کی گئی ۔ دن 2:30 پر اس تقریب کا اختتام ہوا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ انتظام منہاج القرآن بارسلونا کے رفقاءو وابستگان کا کنونشن یکم فروری بروز جمعۃ المبارک جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ہو گا ۔ کنونشن کا آغازشام 8 بجے نمازِعشاءکے فوراً بعد ہو گا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد ادریس رانا خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری جنرل محترم نوید اصغر کے مطابق اس اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تمام تنظیمات شرکت کریں گی جن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا، منہاج یوتھ لیگ سپین، منہاج چلڈرن لیگ سپین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین تورتوسا شامل ہیں جبکہ منہاج ویمن لیگ سپین کے اجلاس اس سے اگلے روز ہو گا ۔

محترم نوید اصغر کے مطابق اس خصوصی نوعیت کے حامل کنونشن کا انعقاد منہاج القرآن بارسلونا کے پرانے مرکز (پرانی مسجد)میں کیا جائےگاجو کہ C Arc del Teatre میں واقع ہے اس کنونشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی نظامت دعوت کے ڈائریکٹر علامہ محمد ادریس رانا خطاب فرمائیں گے جو کہ ان دنوں سپین کے دعوتی دورہ پر ہیں ۔

منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے جملہ وابستگان و کارکنان سے اس کنونشن میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

More Articles ...